Sunday November 24, 2024

“عام آدمی پر صرف 2 ارب کے ٹیکسز لگیں گے” منی بجٹ کے بعد شوکت ترین کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد: وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ منی بجٹ میں عام آدمی پر صرف دو ارب کے نئے ٹیکس لگے ہیں۔ منی بجٹ پاس ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ منی بجٹ میں 343 ارب ٹیکس چھوٹ پر نظر ثانی کی گئی۔ضمنی بجٹ سے عوام پر بوجھ کی باتیں بے بنیاد ہیں۔70ارب کی ٹیکس چھوٹ میں لگژری آئٹمز شامل تھیں۔مشینری پر 112 ارب کی ٹیکس چھوٹ ختم کی گئی ہے۔کھاد، ٹریکٹر اور پرانے کپڑوں پر ٹیکس نہیں لگنے دیا۔آئی ایم ایف نے مارچ میں 700 ارب کے ٹیکسز کی بات کی تھی۔ہم نے کہا ٹیکس دینے والے مزید ٹیکس نہیں لگائیں گے۔آئی ایم ایف سے کہا ٹیکس پر ٹیکس نہیں لگنے دیں گے۔فارماسوٹیکلز پر 160 ارب کی ٹیکس چھوٹ ختم کی ہے۔2ارب ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ ، کھودا پہاڑ نکلا چوہا والی بات ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اداروں کی خودمختاری پی ٹی آئی منشورمیں شامل ہے۔آئی ایم ایف نےکہااسٹیٹ بینک کیساتھ اچھابرتاؤنہیں کیاجاتا۔ حکومت نےگزشتہ ڈھائی سال سےاٹیٹ بینک سےقرض نہیں لیا،سٹیٹ بینک کی اتھارٹی بورڈکےپاس ہوگی۔سٹیٹ بینک کےبورڈآف گورنرزکی صدرمنظوری دیں گے۔سٹیٹ بینک اب پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کوجوابدہ ہوگا۔ ہم نےتوپارلیمنٹ کوخودمختاری دی

غریبوں کو چاہئے کہ اب مریخ پر جا بسیں ، پاکستانیوں پر نئے بجٹ عائد ، کونسی 144 اشیا پر ٹیکس لگایا گیا ہے ؟ جانیں

منی بجٹ، غیر ملکی ڈرامے کی ایک قسط پر کتنے لاکھ ٹیکس لگے گا؟ جان کر پاکستانی فنکار خوشی سے اچھل پڑیں

یکم جنوری سے پیٹرول کتنا سستا ہونیوالا ہے؟ پاکستانیوں کو بہت بڑا سرپرائزملنے کا امکان

FOLLOW US