کراچی: معروف میزبان وقار ذکا نے وفاقی وزیر اطلاعات کو نشریات فواد چوہدری کو کرپٹو کرنسی سے متعلق بیان پر کھلا چیلنج دے دیا ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وقار ذکا نے کہا کہ میں فواد چوہدری کے غلط بیان پر ان کے ساتھ مناظرہ کرنے کے لیے تیار ہوں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کرپٹو کرنسی کی اجازت نہ دے کر این ایف ٹی ، میٹا ورس اور بلاک چین مارکیٹ اور ان مارکیٹوں میں پیدا ہونے والے مواقع تباہ کردیں گے ۔ واضح رہے کہ فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پا کستان کی جانب سے ڈیجیٹل کرنسی کو جلد ہی قانونی شکل دینے کے کوئی امکانات نہیں ہیں،ہم ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے پابند ہیں جس کی وجہ سے ملک میں اس طرح کی ادائیگی کی اجازت دینے سے گریز کرنا ہو گا۔
سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کاانتقال۔۔خبریں کیاچلتی رہیں لیکن حقیقت کچھ اورہی نکلی
Would like to have an open debate @fawadchaudhry , regarding ur incorrect statement about FATF crypto rules / not allowing crypto in PAK anytime soon? @ImranKhanPTI will destroy NFT, Metaverse & Blockchain market n job opportunities by not allowing crypto. #Pakistanwantscrypto
— Waqar Zaka (@ZakaWaqar) December 17, 2021