لاہور : محکمہ موسمیات نے رواں ماہ دسمبر کے آخری دو ہفتے بھی خشک گزرنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے جنوری 2022ء کے پہلے دو ہفتوں میں سردی کی شدت میں اضافہ اور بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور کی تاریخ کے 6 سال بعد گزشتہ 7 ہفتوں کا موسم خشک رہنے کا ریکارڈ قائم ہوا ہے جبکہ دوسری طرف لاہور کے شہریوں کو بارش کا شدت سے انتظار ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز صبح کے وقت شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 5.5 سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
عائشہ اکرم کےایک اور ڈرامے کا ڈراپ سین ، حادثے میں شدید زخمی ہونے کے معاملے کی حقیقت سامنے آگئی
اگر ایک دوائی کی قیمت 3 روپے سے 7 روپے ہو گئی تو کیا قیامت آ گئی ہے؟
کرس گیل ،بین ڈنک سمیت بڑے بڑے نام پی ایس ایل 7 کا حصہ نہ بن سکے