نئی دلی : بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت ریاست تامل ناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو آگ لگنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر میں آگ لگی ہوئی ہے جو تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ آگ لگنے کے بعد ہیلی کاپٹر بے قابو ہوگیا اور فضا میں ہی گھومتا رہا جس کے بعد زمین پر آ گرا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر ہے تاہم سرکاری سطح پر اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کی گئی۔ خیال رہے کہ جنرل بپن راوت اپنی اہلیہ اور سٹاف کے ہمراہ نئی دلی سے ریاست تامل ناڈو میں ایک لیکچر دینے کیلئے جا رہے تھے کہ راستے میں ان کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آگیا۔ اس حادثے میں جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوا ہے۔
پاکستان دنیا میں سستا ترین ملک ہے، کبھی نہیں کہا ملک کو ایشین ٹائیگر بنائینگے ،وزیراعظم
جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کو فضا میں ہی آگ لگ گئی تھی#BipinRawat #HelicopterCrash #IAFChopperCrash pic.twitter.com/8SWRgJUWdU
— Sarfraz Raja (@Sarfraz_Raja90) December 8, 2021