Sunday November 24, 2024

سیالکوٹ واقعے کے بعد سری لنکا میں موجود محمدحفیظ، عامر، شعیب ملک، وہاب ریاض سمیت پاکستانی کھلاڑیوں بارے اہم خبر آگئی

کولمبو : سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے سیالکوٹ واقعے کے بعد لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں شرکت کرنے والے پاکستانی کرکٹرز اورکوچزکی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ سری لنکن میڈیا کے مطابق پاکستان کے 9 کرکٹرزاور کوچنگ سٹاف لنکا پریمیئرلیگ میں شرکت کررہا ہے جن میں محمد حفیظ، محمد عامر، شعیب ملک، وہاب ریاض، صہیب مقصود شامل ہیں،انورعلی، محمد عرفان ،عثمان شنواری اوراحمد شہزاد کا بھی لنکا پریمیئر لیگ کی فرنچائزز سے معاہدہ ہے۔ سری لنکا میں پاکستانی کھلاڑیوں اورکوچزکی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ سیالکوٹ واقعے کے بعد کیا گیا۔ خیال رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ اتوار سے دارالحکومت کولمبو میں شروع ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ 3 دسمبر کو سپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا، پریانتھا کمارا جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا۔ انسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے، فیکٹری ورکرز منیجر کو مارتے ہوئے نیچے لائے اور مار مار کر جان سے مار دیا، ورکرز نے اسی پر بس نہ کیا بلکہ لاش کو گھسیٹ کر فیکٹری سے باہر چوک پر لے گئے، ڈنڈے مارے، لاتیں ماریں اور پھر آگ لگا دی۔

این اے 133 ضمنی انتخابات، لیگی امیدوارشائستہ پرویز نے واضح برتری حاصل کرلی

وہاڑی میں نامعلوم چوروں نے قائداعظم کے مجسمے سے عینک چوری کرلی

پرویز خٹک نے سیالکوٹ واقعہ کی ایسی انوکھی منطق پیش کردی کہ وزیراعظم عمران خان بھی غصے میں آ جائیں

FOLLOW US