پشاور : بی آر ٹی پشاور کو بین الاقوامی سطح پر پائیدار ٹرانسپورٹ ایوارڈ کیلئے اعزازی تذکرہ کے طور پر تسلیم کرلیا گیا، اعزازی تذکرہ اور ایوارڈ کی دوڑ میں 31 ممالک کی شرکت، اعزاز حاصل کرنے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے بھی پشاور کے ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تعریف۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے کی گئی ٹوئٹس میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخواہ کا پہلا ٹرانزٹ منصوبہ پشاور بی آر ٹی اہم اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ “خیبرپختونخواہ حکومت کو خاص کریڈٹ دینا چاہتا ہوں جن کی خصوصی محنت کے باعث پشاور بی آر ٹی کو عالمی سطح پر بہترین پائیدار ٹرانسپورٹ ایوارڈ کے لئے مینشن کیا گیا ہے۔
پشاور بی آر ٹی نے ایک جدید نظام کے ذریعے لوگوں کی آمدورفت کے لئے بہترین سہولیات فراہم کی ہے۔ جبکہ دوسری جانب منصوبے کیلئے فنڈز فراہم کرنے والے ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی اس اہم اعزاز کے حصول پر پشاور بی آر ٹی کی خصوصی تعریف کی ہے۔ واضح رہے کہ پشاور بی آر ٹی منصوبہ گزشتہ برس اگست میں آپریشنل کیا گیاتھا۔ صوبائی حکومت کا دعویٰ ہے کہ پشاور بی آر ٹی کی سروسز کامیابی سے جاری ہیں، جلد ہی پشاور بی آر ٹی بسوں پر یومیہ سفر کرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔
شاہین آفریدی کے پاس ایسا اعزاز حاصل کرنیکا موقع آگیا جو وسیم اکرم کے پاس بھی نہیں
KPK حکومت کو خاص کریڈٹ دینا چاہتا ہوں جن کی خصوصی محنت کے باعث پشاور BRT کو عالمی سطح پر بہترین پائیدار ٹرانسپورٹ ایوارڈ کے لئے mention کیا گیا ہے۔ پشاور BRT نے ایک جدید نظام کے ذریعے لوگوں کی آمدورفت کے لئے بہترین سہولیات فراہم کی ہے۔ https://t.co/cJAuj5fB1D pic.twitter.com/Wht6TFHr5T
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) December 2, 2021