Monday November 25, 2024

ہم جو کرنا چاہتے ہیں ڈنکے کی چوٹ پر کرتے ہیں اللہ کا شکر ہے کہ بلز منظور ہو گئے۔سینیٹر فیصل واوڈا

اسلام آباد : پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل منظور کیا گیا۔ اس حوالے سے کئی سیاسی تجزیہ کاروں اور ماہرین نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے 2023ء کے الیکشن کا پانسہ پلٹ سکتا ہے ۔ اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ بلز منظور ہو گئے۔
ہم جو کرنا چاہتے ہیں وہ ڈنکے کی چوٹ پر کرتے ہیں اور کرکے دکھایا ہے۔ہمارا جو مقصد تھا وہ بلز پاس کرکے ہم نے حاصل کر لیا۔پروگرام ہارڈ ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اوور سیز پاکستانی باہر کام کرکے ملک کے لیے قربانیاں دیتے ہیں مگر یہ اُن کا حق دینے کے لیے تیار نہیں۔ اپوزیشن کی لیڈر شپ ساری کمائی ادھر کرتے ہیں اور سرمایہ کاری باہر کرتے ہیں۔

ماہانہ 10ہزار روپے سے زائد بل پر کتنا ٹیکس دینا ہو گا؟ ایف بی آر کا نوٹیفیکیشن آگیا، بجلی صارفین شدید پریشا ن

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی پوری دنیا میں ہے ہم پاکستان کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں۔جبکہ وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ اوورسیز کے ووٹ ‏کے ذریعے20،30سیٹوں کافرق آسکتا ہے ۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کی ‏ووٹنگ کا میکنزم کوئی مشکلات کام نہیں ہم کوئی نئی چیز نہیں لارہے ہرملک اوورسیزکوووٹ کاحق دیتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی دنیا بھر میں استعمال ہو رہی ہے میکنزم بنانا ہو گا ٹیکنالوجی کےذریعے ہر ایک ‏پاکستانی کو لنک کر سکتے ہیں ضروری نہیں ہرپاکستانی تک پہلی مرتبہ رسائی حاصل کی جاسکے تاہم 70یا 90 ‏فیصد پاکستانیوں کو ایڈریس کر لیاجائے تو بڑا قدم ہو گا۔ زلفی بخاری نے پروگرام میں گفتگو کے دوران اپوزیشن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اپوزیشن کو علم ہے کہ اوورسیزمیں ‏زیادہ ترپی ٹی آئی کوسپورٹ کرتے ہیں، اپوزیشن کہتی تھی اوورسیزپاکستانیوں کوحق دیناہے لیکن دیتےنہیں تھے۔ اپنے خلاف انکوائری سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ مجھ پر الزام کا الزام ہی رہا کہیں بھی کوئی ثبوت پیش نہیں کیاگیا نیب میں بھی ‏میرے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیاگیا نیب نےرنگ روڈکیس کانوٹس لیاتھالیکن شایدانہیں کچھ نہیں ملا ‏پاکستان میں یہ ہے کہ کسی بھی کیس میں اسٹےآرڈر لے سکتےہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے تب تک عمران خان ہی وزیراعظم رہیں گے۔

ملک کی بڑی یونیورسٹی میں طلبا و طالبات کی شرمناک ویڈیوز سامنے آگئیں، والدین پریشانی میں مبتلا

کم آمدن والے طبقے کیلئے ایک لاکھ گھر زیر تعمیر ہیں ،کوشش ہے جتنا کرایہ بنتا ہے اتنی ہی قسط بنے ، وزیر اعظم

FOLLOW US