Monday November 25, 2024

ماہانہ 10ہزار روپے سے زائد بل پر کتنا ٹیکس دینا ہو گا؟ ایف بی آر کا نوٹیفیکیشن آگیا، بجلی صارفین شدید پریشا ن

اسلام آباد : نان فائلرز کے فون، بجلی ، گیس کنکشن کاٹنے کی تجویز مسترد کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے نان فائلرز کے فون ، بجلی، گیس کنکشن منقطع کرنے اور نیب کو ٹیکس گزاروں کی معلومات دینے کی تجاویز مسترد کر دیں۔قائمہ کمیٹی نے اجلاس میں نہ آنے پر گورنر اسٹیٹ بینک کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چئیرمین کمیٹی طلحہ محمود نے کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد سے کہیں گے کہ گورنر اسٹیٹ بینک کو گرفتار کرکے کمیٹی کے سامنے پیش کریں۔واضح رہے کہ حکومت نے نان فائلرز کے خلاف گھیرا تنگ کردیا تھا ، نیب کو 20 سال سے پرانے بند مقدمات دوبارہ کھولنے کا اختیار بھی مل گیا۔ نیب اور نادرا کو ٹیکس دہندگان کی تفصیلات تک رسائی مل گئی، جو ٹیکس سے متعلق غلط معلومات دے گا اسے کم از کم 5 لاکھ روپے جرمانہ اور ایک سال سزا ہوگی، ایف بی آر نان فائلر کے ٹیلی فون اور بجلی کے کنکشن منقطع کر سکے گا۔نان فائلر کو بینکنگ کی سہولت سے بھی محروم کیا جاسکے گا،

ملک کی بڑی یونیورسٹی میں طلبا و طالبات کی شرمناک ویڈیوز سامنے آگئیں، والدین پریشانی میں مبتلا

ٹیکس چوروں کو پکڑنے کے لیے نیا آرڈیننس جاری کردیا گیا۔آرڈیننس سے پارلیمنٹرین اور سرکاری افسران کے ٹیکس کی تفصیلات ظاہر کرنے کا استثنیٰ ختم کردیا گیا۔خیال رہے کہ حکومت نے ستمبر 2021 کوغیر رجسٹرڈ صنعتی اور کمرشل بجی و گیس صارفین پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز صنعتی و کمرشل گیس و بجلی صارفین پر 17 فیصد تک اضافی ٹیکس عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق نان فائلر کمرشل صارفین کے بلوں پر 5 سے17فیصداضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا جبکہ ماہانہ 10ہزار روپے تک کے کمرشل صارفین کے بل پر 5 فیصد، ماہانہ 10 سے 20 ہزار روپے کے بل پر7 فیصداضافی ٹیکس اور بیس سے 30 ہزار روپے کے بل پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔نوٹی فکیشن کے مطابق ماہانہ 30 سے 40 ہزار روپے کے بل پر 12 فیصد اضافی ٹیکس جبکہ ماہانہ 40 سے 50 ہزار روپے بل پر 15 فیصد اور ماہانہ 50 ہزار روپے سے زیادہ کے بل پر17فیصد اضافی ٹیکس عائد ہوگا۔

کم آمدن والے طبقے کیلئے ایک لاکھ گھر زیر تعمیر ہیں ،کوشش ہے جتنا کرایہ بنتا ہے اتنی ہی قسط بنے ، وزیر اعظم

پاکستان میں مستحقین کی امداد کیلئے امریکا میدان میں آگیا، ڈالروں کی بارش کر دی ، ملکی خزانہ لبالب بھر گیا

FOLLOW US