Monday November 25, 2024

نہ جم گئی نہ کھانا چھوڑا پھر بھی پتلی ہوگئی ۔ جانیں اس عورت نے بغیر ورزش اور ڈائیٹنگ کے 44 کلو وزن کیسے کم کیا؟

ماں بننے کے بعد عورتوں کا وزن تیزی سے بڑھنے لگتا ہے جس کی بنیادی وجہ خود پر توجہ نہ دینا اور تھکن کی وجہ سے بہت زیادہ کھانا پینا ہے۔ آپریشن کے زریعے بچے کی پیدائش ہو تو اس کے بعد عورتوں کو کافی عرصے کے لیے ورزش سے روک دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے وزن اور بڑھنے لگتا ہے۔ آج ہم ذکر کریں گے ایسی خاتون کا جن کی ایک بیٹی کالج میں پڑھتی ہے اور دوسرا بیٹا آپریشن کے زریعے پیدا ہوا ہے لیکن دیکھنے میں وہ خود کالج گرل لگتی ہیں۔ جس کی وجہ ان کی اسمارٹنس ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں انھوں نے اپنا وزن کیسے کم رکھا ہوا ہے۔ 44 کلو وزن کم کرلیا راشدہ ملک ایک یوٹیوبر ہیں انھوں نے بتایا کہ آپریشن سے بچے کی پیدائش ہونے کے بعد ان کا وزن بہت بڑھ گیا تھا اور ڈاکٹر نے کسی قسم کی ورزش سے منع کیا تھا اس لئے انھوں نے جم گئے بغیر اپنا وزن کم کیا۔

بابراعظم کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ کیلئے نظرانداز کرنے پر شائقین کی آئی سی سی پر کڑی تنقید

پہلے ان کا وزن 106 کلو تھا جو بعد میں 62 کلو تک کم ہوگیا میتھی دانے کا پانی راشدہ ملک نے اپنا ڈائیٹ چارٹ بتاتے ہوئے کہا کہ انھوں نے صرف چند چیزیں چھوڑی ہیں جن سے وزن بڑھتا ہے ان چیزوں میں روٹی، شکر والی چائے، کولڈ ڈرنک اور جنک فوڈ شامل ہیں اس کے علاوہ دن کا آغاز نیتھی دانے کے پانی سے کریں رات کا کھانا تھوڑا اور جلدی کھائیں جبکہ ناشتہ، دوپہر کا کھانے میں ان کا کہنا تھا کہ بدل بدل کر ہلکی پھلکی غذا لیں اور درمیان میں بھوک لگے تو چنا کھا لیں یا پانی پئیں اور رات کا کھانا تھوڑا سا کھا کر 8 بجے کے بعد کچھ نہ کھائیں۔ پودینے کا پانی نہ پئیں اس کے علاوہ راشدہ نے بتایا کہ ڈائیٹ کے دوران پودینے کا پانی نہ پئیں کیوں کہ معدہ پہلے ہی حساس ہوجاتا ہے اور اس طرح کے ٹوٹکوں سے السر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

پاکستان کادفاع ناقابل تسخیر ۔ پاکستان نے جدید ترین کثیرالجہتی کردار کا حامل طیارہ متعارف کروا دیا

“سابق جج رانا شمیم 2019 سے حسن نواز سے رابطے میں تھے” تہلکہ خیز دعویٰ

FOLLOW US