اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا تکیہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی دبئی سے ڈھاکا روانگی کی ویڈیو جاری کی گئی تھی۔محمد رضوان دبئی ائیرپورٹ پر تکیہ ہاتھ میں اٹھائے گھومتے رہے۔قومی ٹیم کے وکٹ کیپر کی تکیہ اٹھائے گھومنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ پاکستانی ٹیم کے میڈیا منیجر ابراہیم بدیس کے مطابق محمد رضوان ماضی میں بھی مختلف ممالک کے دوروں کے موقع پر بھی تکیہ ساتھ لیکر گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے دورے پر بھی رضوان تکیہ لے کر گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کسی دوسرے تکیے کے ساتھ نہیں سو سکتے، اپنے تکیے میں آرام دہ محسوس کرتے ہیں۔اس کے علاوہ ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک کرکٹ شائق ان سے تکیے سے متعلق سوال کرتا ہے جس پر رضوان نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ’تکیہ ضروری ہے بھیا، حالات مشکل ہیں تھوڑے سے‘۔خیال رہے کہ اس سے قبل محمد رضوان دورہ ویسٹ انڈیز میں بھی تکیے کے ساتھ نظر آئے تھے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ہاتھ میں تکیہ اٹھایا ہوا ہے۔
رائیونڈ اجتماع میں دھماکہ ، لوگوں میں شدید خوف و ہراس، امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں
ق لیگ کے سرکردہ رہنما اور چوہدری برادران کے قریبی ساتھی پی ٹی آئی میں شامل