Monday November 25, 2024

ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں،، آپ حکم کریں ہم ایکشن لیں گے، وزیراعظم کی یقین دہانی

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان میں سانحہ اے پی ایس سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی۔ دوران سماعت وزیراعظم عمران خان عدالت میں پیش ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان ججز گیٹ سے سپریم کورٹ میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل ، وفاقی وزیر علی زیدی، وزیر مملکت فرخ حبیب ، سینیٹر عون عباس اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید بھی موجود تھے۔دوران سماعت وزیراعظم خان روسٹرم پر آئے۔ وزیراعظم عمران خان نے بات شروع کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو میں دھرنے میں موجود تھا لیکن واقعہ کی اطلاع ملتے ہی میں تو فوری طور پر پشاور پہنچا اور بچوں کے والدین سے ملاقات کی۔عدالت نے استفسار کیا کہ جی بتائیں خان صاحب اب تک کیا کارروائی کی۔وزیراعظم نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس دردناک تھا، سانحہ کی رات ہم نے پارٹی کا اجلاس بلایا تھا۔2014میں جب سانحہ اے پی ایس ہوا تو خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت تھی۔ چیف جسٹس نے سماعت کے دوران آئین کی کتاب اٹھا لی اور کہا کہ یہ آئین کی کتاب ہے

وزیراعظم کی ممکنہ آمد، سپریم کورٹ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ سپریم کورٹ میں سیکیورٹی کی اضافی نفری طلب کر لی گئی

اور شہری کی کو سیکیورٹی کی ضمانت دیتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے 80 ہزار جانوں کی قربانی دی۔مشرف دور میں مخالفت کی تھی کہ امریکا کی جنگ میں نہیں کودنا چاہئیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عدالت حکم کرے ہم ایکشن لیں گے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ والدین چاہتے ہیں کہ اس وقت کے اعلیٰ حکام کے خلاف کارروائی کی جائے، والدین کو تسلی دینا ضروری ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ریاست نے بچوں کے والدین کو انصاف دلوانے کے لیے کیا کیا ؟ وزیراعظم عمران خان نے جواب دیا کہ ہم اس وقت مرکز میں نہیں تھے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اب آپ تو اقتدار میں ہیں ، مجرموں کو کٹہرے میں لانے کے لیے آپ نے کیا کیا ؟ جسٹس قاضی امین نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق آپ تو ان لوگوں سے مذاکرات کررہے ہیں جن کو مجرم کہا جا رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپ مجھے بات کرنے کا موقع دیں، ایک ایک کر کے وضاحت کرتا ہوں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں آپ کے پالیسی فیصلوں سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ آپ نے آگے کے لیے کیا احکامات کیے؟۔وزیراعظم نے روسٹرم پر مزید کہا کہ میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں،ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں۔عدالت حکم کرے ہم ایکشن لیں گے ۔

”پاکستان ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیتنے کیلئے فیورٹ ہے اور نیوزی لینڈ ۔۔“جنوبی افریقہ کے کرکٹر فاف ڈوپلیسس نے بڑی پیشگوئی کر دی

ملالہ نے لاکھوں چاہنے والوں کے دل توڑ دئیے ،رشتہ ازدواج میں منسلک ،دولہاکون ہے اورکیاکرتاہے ؟تفصیلات جانیں

FOLLOW US