Monday November 25, 2024

کوہلی کی چھٹی۔بھارتی کرکٹ ٹیم کا اگلا کپتان کون ہوگا۔ ویرات نے بتادیا،شائقین کیلئے بڑی خبر

دبئی: ٹی ٹوئنٹی میں بطور کپتان آخری میچ کھیلنے والے ویرات کوہلی نے بھارت کے اگلے کپتان کا بتادیا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا تھا اور آج بھارت سپر12 مرحلے میں اپنا آخری میچ نمیبیا کے خلاف کھیل رہا ہے جو بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے لیے بطور کپتان آخری میچ بھی ہے۔ٹاس جیتنے کے بعد جب ویرات کوہلی سے ان کی کپتانی سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کی کپتانی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی اور میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے یہ موقع دیا گیا جس سے میں نے بھرپور انصاف کرنے کی کوشش کی تاہم اب یہ ذمہ داری کسی اور کو دینے کا وقت آگیا ہے۔ویرات کوہلی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں مختصر فارمیٹ میں اپنی ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے، اب وقت آگیا ہے کہ نئے آنے والے اس ٹیم کو لے کر آگے بڑھیں اور ویسے بھی روہت شرما یہاں موجود ہیں جو تمام چیزوں کو دیکھ رہا ہے۔واضح رہے ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ہی مختصر فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔

بھارت کا سفر تمام ہوا۔انڈین ٹیم جیت کر بھی ہار گئی، نیمبیا کو آخری میچ میں 9وکٹوں سے شکست دیدی،ورلڈ کپ کی دوڑ سے بھی باہر

“مجھ سے غلطی ہوگئی، ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں” نعمان نیاز نے ایک بار پھر شعیب اختر سے معذرت کرلی

“ہم تھکے ہوئے تھے، آئی پی ایل اور ورلڈ کپ میں زیادہ وقفہ ہونا چاہیے تھا” انڈین ہیڈ کوچ روی شاستری نے شکست کی وجہ بتادی

FOLLOW US