Monday November 25, 2024

“ہم تھکے ہوئے تھے، آئی پی ایل اور ورلڈ کپ میں زیادہ وقفہ ہونا چاہیے تھا” انڈین ہیڈ کوچ روی شاستری نے شکست کی وجہ بتادی

دبئی : انڈین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری کا کہنا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے درمیان زیادہ لمبا وقفہ ہونا چاہیے تھا، مسلسل کھیلنے کی وجہ سے انڈین ٹیم ذہنی تھکاوٹ کا شکار ہے۔ انڈین چینل سٹار سپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے روی شاستری نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ سے انڈین ٹیم بائیو سکیور ببل میں ہے، پورا سٹاف اور ٹیم ذہنی طور پر تھکاوٹ کا شکار ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور آئی پی ایل کے درمیان زیادہ لمبا وقفہ ہونا چاہیے تھا تاکہ کھلاڑیوں کو آرام کا موقع مل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل اور ورلڈ کپ میں وقفہ کوئی بہانہ نہیں ہے، ہماری ٹیم ہارنے سے خوفزدہ نہیں ہے، جیت کی کوشش میں آپ یقیناً ہارتے بھی ہیں۔ زندگی میں یہ نہیں ہوتا کہ آپ نے کیا کامیابیاں حاصل کیں بلکہ کبھی یہ بھی دیکھنا ہوتا ہے کہ آپ نے کن خامیوں پر قابو پایا۔

2 ماہ میں عالمی جنگ شروع ہونے والی ہے،شروعات پاکستان سے ہو گی،فیصل رضاعابدی

اپنی کوچنگ کے حوالےسے روی شاستری کا کہنا تھا کہ ان کا یہ تجربہ شاندار رہا، جب انہوں نے کوچنگ کیلئے حامی بھری تو اپنے ذہن میں کہا کہ وہ فرق پیدا کریں گے، اور وہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے فرق ڈالا ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ٹیم انڈیا نے جو کچھ حاصل کیا ، جس طرح انہوں نے تمام فارمیٹس میں پوری دنیا میں پرفارمنس دکھائی ہے ، یقیناً یہ سب اسے دنیا کی تاریخ کی عظیم ترین ٹیم بنا دے گا۔ خیال رہے کہ بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نمبیبیا کے خلاف اپنا آخری میچ کھیل رہی ہے ۔ اس میچ کے بعد روی شاستری کی بطور ہیڈ کوچ چھٹی ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ کپتان ویرات کوہلی بھی ٹیم کی قیادت سے فارغ ہو جائیں گے۔

جن کی تنخواہ 30 ہزار سے کم ہے وہ آٹا، گھی ، تیل اب سستے داموں خرید سکیں گے ۔ وزیر اعظم نے اعلان کر دیا

ملک کا دفاع مزید مضبوط ہو گیا چین میں تیار کیے جانے والے پہلے 054 ایلفا فریگیٹ پی این ایس طغرل نے پاک بحریہ میں شمولیت

FOLLOW US