Monday November 25, 2024

سرکاری ٹی وی کا شعیب اختر کو ہرجانے کا نوٹس، 10 کروڑ ہرجانے کا مطالبہ

اسلام آباد : سرکاری نشریاتی ادارے (پی ٹی وی) کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن سپورٹس چینل پر سپورٹس اینکر ڈاکٹر نعمان اعجاز اور شعیب اختر کے درمیان ہونے والے تنازع کے بعد ایک مسئلہ سامنے آگیا۔ سرکاری ٹی وی کی جانب سے سابق فاسٹ بولر کو ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے جس میں پی ٹی وی نے راولپنڈی ایکسپریس نے 10 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شعیب اختر نے بغیر بتائے اماراتی ریاست دبئی جا کر بھارتی کرکٹرز کے ساتھ شو کیا جس کی وجہ سے سرکاری ٹی وی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ شعیب اختر کی ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کے درمیان غیر حاضری پر بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کی وجہ سے پی ٹی وی کو جو نقصان ہوا اس پر 100 ملین روپے ادا کریں ۔ سرکاری ٹی وی نے شعیب اختر سے غیر نوٹس پیریڈ استعفیٰ دینے پر 3 ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

چین نے بھارتی فوجیوں کے کان پکڑوا دیے، نئی تصاویر نے ہنگامہ برپا کردیا

بابراعظم سے غیر اخلاقی گفتگو ندا یاسر کو مہنگی پڑ گئی ، سوشل میڈیاپر طوفان آگیا، پاکستانی آگ بگولہ

مینار پاکستان واقعہ ، عائشہ اکرم نے سارا سچ اُگل دیا ، ریمبو کے خلاف کتنے ثبوت دیدیئے ؟تہلکہ خیز خبر آگئی

FOLLOW US