اسلام آباد: مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے انتہائی شمالی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے۔ 7000 فٹ سے بلند مقامات پر اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کچھ مقامات پر برف باری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم صاف، خشک اور گرم رہے گا۔جمعہ کے روز ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں مطلع ابرآلودرہے گا۔اس دوران کشمیر،گلگت بلتستان اوربالائی خیبر پختونخوا کے کچھ اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں سرد رہا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوااورکشمیر میں بارش اورپہاڑوں پرہلکی برفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش یبرپختونخوا:دیر(بالائی24،زیریں02)،کالام11،میرکھانی09،پٹن07،دروش،مالم جبہ04،چترال03،بالاکوٹ اورسیدوشریف میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جبکہ کالام میں0.5انچ برفباری بھی ہوئی۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت:
چینی کی مسلسل بڑھتی قیمت کے باعث شوگر ملز مالکان نے 265 ارب روپے کا اضافی فائدہ حاصل کر لیا
زیارت اورلہہ منفی 03، بابوسر، کالام اورقلات میں00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جمعہ (شام/رات) سے اتوارکے دوران اسلام آباد، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور،چارسدہ، باجوڑ، کرم،وزیرستان، کوہاٹ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخو پورہ، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر، لیہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔