ابوظہبی : پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ کرکٹ سے ہم دوستی کا پیغام اچھے طریقے سے دے سکتے ہیں کیونکہ گزشتہ رات پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیمیبیا کو ہرا تو دیا لیکن ساتھ ہی ساتھ پوری دنیا کے دل بھی جیت لیے۔ہوا کچھ یوں کہ میچ جیتنے کے کچھ دیر بعد پاکستانی ٹیم نیمیبیا کے ڈریسنگ روم میں ٹیم مینیجر کی سربراہی میں خود چلی گئی اس وقت پوری ٹیم جس میں محمد حفیظ ، شاہین شاہ آفریدی، کپتان بابر اعظم، محمد رضوان،حسن علی، حارث رؤف، فخر زمان اور شاداب خان سر فہرست ہیں۔ ٹیم مینیجر نے ڈریسنگ روم میں جاتے وقت ہلکا سا دروازہ بجایا۔اور کہا کہ ہیلو، تمام ٹیم ممبران کو ہماری طرف سے بہت بہت مبارک ہو، آپ نے آج بہت زیادہ اچھا میچ کھیلا ہے اور ہمیں امید ہے آپکا مستقبل بہت روشن ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا تمام چیزوں کی قیمتیں آدھی کرنے کا اعلان،پاکستانیوں کیلئے آج کی سب سے بڑی خبر
اس کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے آپس میں مصحافہ کیا اور گلے بھی ملے۔ اور جاتے جاتے ایک ساتھ سیلفیز بھی کھینچوائیں۔واضح رہے کہ اس موقعے پر نیمیبیا کے ڈریسنگ روم میں ماحول بہت اچھا تھا کیونکہ ڈیوڈ ویسا جو کہ پی ایس ایل میں لاہور قلندر سے کھیلتے ہیں وہ نیمیبیا کی ٹیم کا حصہ تھے اس کے علاوہ دیگر ٹیم ممبران کو بھی پاکستانی کھلاڑی جانتے تھے تو دونوں ٹیموں میں بہت اچھا رویہ دیکھا گیا۔
پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر۔۔ بھارتی ائیرلائن کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیاگیا