Monday November 25, 2024

تین سالوں میں گھی108 فیصد، آٹا 50 فیصد اور گیس کی قیمت 300 فیصد بڑھ گئی،تاریخی مہنگائی میں30 فیصد سبسڈی بہت کم ریلیف ہے، چھ ماہ کیلئے ریلیف پیکج مذاق کے سوا کچھ نہیں۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کے مہنگائی میں ریلیف پیکج کو مذاق قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ تاریخی مہنگائی میں 30 فیصد سبسڈی بہت کم ریلیف ہے، تین سالوں میں گھی 108 فیصد، آٹا 50 فیصد اور گیس کی قیمت 300 فیصد بڑھ گئی، چھ ماہ کیلئے ریلیف پیکج مذاق کے سوا کچھ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا پیکج سوائے مذاق کے اور کچھ نہیں، وزیراعظم نے دعوی کیا کہ آٹا، گھی اور دالوں پر30 فیصد رعایت سے صرف چھ ماہ کے لئے کچھ خاندانوں کو فائدہ ہوگا، گزشتہ تین سالوں میں گھی 108 فیصد، آٹا 50 فیصد اور گیس کی قیمتوں میں 300 فیصد کا اضافہ ہوا، تاریخی مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا سامنا کرنے والی 20 کروڑ کی آبادی کیلئے 30 فیصد رعایت بہت کم اور کافی تاخیر سے ہے۔

“ن لیگ کی ریلیف پیکج پر تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف “تحریک انصاف بھی میدان میں آگئی

اس سے قبل بلاول بھٹو نے لاڑکانہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین سالوں میں بجلی کی قیمتوں میں 60 فیصد کا اضافہ ہوا اور آج عمران خان 30 فیصد ریلیف پیکج کا اعلان کررہے ہیں، عمران خان نے آج کسی ریلیف پیکج کا نہیں بلکہ ایک لالی پاپ پیکج کا اعلان کیا ہے، گھی کی قیمتوں میں تین سالوں میں 110 فیصد کا اضافہ کرنے والوں نے 30 فیصد کا ریلیف دیا، انہیں شرم بھی نہیں آتی، یہ کیسا مذاق ہے کہ ارب پتیوں کے لئے ایمنسٹی اسکیموں کا اعلان کرنے والی حکومت کے پاس عوام کی بہبود کا کوئی منصوبہ نہیں، عمران خان جھوٹ بولنے والے اور وعدہ خلافی کرنے والے وزیراعظم ہیں، چینی کی قیمتوں میں تین سالوں میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے اور آج عمران خان عوام کو صرف 30 فیصد کا ریلیف دے رہے ہیں، عمران خان کا ریلیف پیکج عوام کے لئے نہیں بلکہ چند خاندانوں کے لئے ہے۔ اسی طرح ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب نے ریلیف پیکج نہیں تکلیف پیکج کا اعلان کیا ہے، عمران صاحب کا تکلیف پیکج پسی عوام کے لئے مہنگائی کا نیا تباہ کن طوفان ہوگا۔ عمران صاحب نے ریلیف پیکج نہیں بلکہ مزید مہنگائی ، بے روزگاری اور معاشی تباہی کا باضابطہ اعلان کیا ہے، مہنگائی کی سونامی کا باضابطہ اعلان کرنے کے بجائے ناکام، نااہل اور کرپٹ عمران صاحب استعفی دینے کا اعلاں کرتے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی ناقص کارکردگی ، روی شاستری کی چھٹی ،راہول ڈریوڈ کو نیا ہیڈ کوچ بنا دیا گیا

ثابت ہوگیا کہ اب صرف عمران صاحب کا استعفی ہی مہنگائی کی ستائی عوام کے لئے سب سے بڑا ریلیف پیکج ہوگا ۔ اگلے چھ ماہ مزید مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی بڑھے گی، یہ ریلیف پیکج ہے؟ آٹا، چینی، بجلی، گیس، کپاس، پٹرول مزید مہنگے ہوں گے، یہ ہے آپ کا ریلیف پیکج ؟ انہوں نے کہا کہ بجلی گیس کی قیمت مزید بڑھے گی اور بجلی گیس ملے گی بھی نہیں، واہ عمران صاحب کیا پیکج دیا ہے؟ دوسروں کی کرپشن کی جھوٹی کہانیاں پٹ چکیں، مسلم لیگ (ن) کی قیادت چالیس سال کا حساب دے چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے لے کر برطانیہ کی عدالتوں، چالیس سال کے عرصے کی عالمی تحقیق سے عمران صاحب پوری دنیا میں جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں ۔ عمران صاحب آپ توشہ خان سے چوری کئے ہوئے تین کلو سونے، ہیرے کے سیٹ اور تین قیمتی گھڑیوں کا حساب دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اگر تین سال میں عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوری کا لوٹا ہوا پیسہ سرکاری خزانے میں جمع کروا دیں تو مہنگائی بے روزگاری اور معاشی تباہی ختم ہو جائے گی ۔ عمران صاحب آپ کچھ نہ کریں صرف استعفیٰ کا اعلان کریں آٹا چینی گھی بجلی گیس دوائی سب کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔عمران صاحب کا ریلیف پیکج کا اعلان ایک کڑوڑ نوکری ، پچاس لاکھ گھر اور آئی ایم نہیں جاؤں گا جیسا ہے عوام سب جانتی ہے۔

پٹرول کی قیمتیں مزید بڑھیں گی تو قرضے کی قسط ملے گی، 16نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں11 روپے 53 پیسے اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع

FOLLOW US