Monday November 25, 2024

مسلم لیگ ن کا اپوزیشن اور تحریک انصاف کے ناراض گروپ سے مل کر پنجاب حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

کراچی: پنجاب حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا وقت آ گیا، مسلم لیگ ن کا اپوزیشن اور تحریک انصاف کے ناراض گروپ سے مل کر پنجاب حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر اعظم نذیرتارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا وقت آ گیا ہے ۔ نجی ٹی چینل کے پروگرام میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو پنجاب حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے مناسب وقت اور سازگار ماحول کا انتظار تھا جو آگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور تحریک انصاف کے ناراض گروپ سے مل کر جلد اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی یہ بازگشت چلتی رہی کہ ن لیگ پنجاب حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے گی، لیکن ن لیگ کی جانب سے ایسا کوئی سخت اقدام نہیں اُٹھایا گیا ۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، بھارت کو نیوزی لینڈ کیخلاف 8 وکٹوں سے ذلت آمیز شکست

جس پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے استفسار کیا تھا کہ اپوزیشن جماعت ن لیگ اب تک پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کیوں نہیں لائی؟نجی ٹی وی کے پروگرام میں ناز بلوچ، ن لیگی قیادت کے ترجمان محمد زبیر اور پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے شرکت کی تھی۔پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی ملک میں ہی ہوتے ہیں، انہوں نے کبھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری صاحب کو نیب میں بلایا جارہا ہے وہ پیش ہوتے رہے ہیں۔ناز بلوچ نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نئے ابھرتے ہوئے لیڈر ہیں، پیپلز پارٹی کی روایت رہی ہے کہ ملک میں رہ کر عدالتوں میں پیش ہوئے۔اُن کا کہنا تھا کہ لوگ اپنی خوشی سے پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں، جہاں ہماری موجودگی نہیں وہاں بھی ہمیں پذیرائی مل رہی ہے۔پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اٹھارویں ترمیم سمیت ہم نے بہت سارے کام کیے، موجودہ کابینہ کے لوگ ہی پی ٹی آئی حکومت سے ناخوش ہیں۔

پیپلز پارٹی نے حکمراں جماعت پی ٹی آئی کی اہم وکٹ اُڑا لی پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

FOLLOW US