دبئی:جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ سے سرزنش کے بعد کھلاڑی کوئنٹن ڈی کوک نے با لآخر گراونڈ میں گھٹنے ٹیک دیے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک نسل پرستی کے خلاف علامتی احتجاج کے طور پر گراونڈ میں گھٹنے ٹیکے ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف اہم میچ سے قبل کوئنٹن ڈی کوک نے گھٹنے پر بیٹھ کر نسلی تعصب کیخلاف احتجاج یا ’بلیک لائیوز میٹر‘ کے حوالے سے یکجہتی کے اظہار سے انکار کر دیا تھا اور بورڈ کی ہدایت ماننے کے بجائے میچ سے ہی دستبردار ہوگئے تھے۔
ڈالرکی قدر میں کمی سے چار روز میں فی تولہ سونا14 ہزار700 روپے سستا ہوگیا
کرکٹ جنوبی افریقہ نے اپنے کھلاڑیوں کو یہ ہدایت جاری کی تھی کہ میچ کے آغاز سے پہلے گھٹنے پر بیٹھ کر سیاہ فام افراد سے برتے جانے والے تعصب کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں۔کرکٹ جنوبی افریقہ کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کی تاریخ کو دیکھتے ہوئے ٹیم کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ نسل پرستی کے خلاف متحد اور مستقل موقف اختیار کرے۔ بعد ازاں ڈی کوک نے اپنے رویے پر معافی مانگ لی تھی، اپنے بیان میں ڈی کوک کا کہنا تھا کہ میں اپنی ٹیم کے ساتھیوں اور مداحوں سے معافی چاہتا ہوں، اگر میرے گھٹنے ٹیکنے سے دوسروں کو تعلیم دینے میں مدد ملتی ہے اور دوسروں کی زندگیوں میں بہتری آتی ہے تو میں ایسا کرنے میں خوشی محسوس کروں گا۔
ضمنی الیکشن این اے133، پی ٹی آئی امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد
وزیراعظم عمران خان کا فرانسیسی سفیر کو نکالنے سے متعلق مئوقف سامنے آگیا