Monday November 25, 2024

وزیر اعظم کا داہنا ہاتھ سمجھی جانے والی شخصیت نے اچانک استعفیٰ دیدیا ، وجہ کیا بنی ؟ جانیں 

اسلام آباد : وزیر اعظم کا داہنا ہاتھ سمجھی جانے والی شخصیت نے اچانک استعفیٰ دیدیا ، وجہ کیا بنی ؟ جانیں ۔۔۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید چیمہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، جمشید اقبال چیمہ نے استعفا این اے 133 میں ضمنی الیکشن لڑنے کیلئے بطور امیدوار نامزد کرنے پر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ کو این اے 133 میں ضمنی الیکشن لڑنے کیلئے پارٹی امیدوار نامزد کردیا ہے۔ جس پر جمشید اقبال چیمہ نے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفا دے دیا ہے، جمشید چیمہ بطورجلد باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تحریک انصاف کے امیدوار حلقے میں انتخابی مہم شروع کررہے ہیں، اس دوران جمشیدچیمہ نے حلقے میں اپنے حمایتی دھڑوں کی حمایت کیلئے ملاقاتیں بھی شروع کردی ہیں۔واضح رہے مسلم لیگ ن کے ایم این اے پرویز ملک کے انتقال کے باعث یہ نشست خالی ہوئی ہے، 2018 میں اس حلقے سے پی ٹی آئی رہنماء اعجاز چوہدری نے الیکشن لڑا تھا۔

فیس بک اور ٹوئٹر کا مقابلہ، ڈونلڈ ٹرمپ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم باقائدہ لانچ ہونے سے پہلے ہی ہیک ہو گیا

لیکن اب پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ نے لاہور کے انتخابی حلقہ این اے133 کے ضمنی الیکشن کے لئے متفقہ طور پر جمشید اقبال چیمہ کو پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ضمنی الیکشن میں امیدوار کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔ یاد رہے گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن کے ایم این اے پرویز ملک کے انتقال کے باعث این اے 133 لاہور کی نشست خالی ہوگئی ہے۔ عام انتخابات میں اس حلقے سے ن لیگی رہنماء پرویز ملک تحریک انصاف کے امیدوار اعجاز چوہدری کو ہرا کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے

چھٹیوں لے کر پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے متحدہ عرب امارات جانے والے شیخ رشید کو وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی بنیادوں پر واپس بلا لیا

بنگلہ دیش اسلامی ممالک کی فہرست سے نکلنے کو تیار، بنگلہ دیشی پارلیمنٹ میں بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

FOLLOW US