راولپنڈی: وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے توانائی بحران پر وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سے مستعفی ہونےکا مطالبہ کردیا۔ایک بیان میں امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ نیپرا رپورٹ موجودہ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، حکومت فرنس آئل سے بجلی بنا کر اپنے اے ٹی ایم کی جیبوں کو بھر رہی ہے۔ امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ ایل این جی سودے میں تاخیر سے مہنگی بجلی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے ، نیپرا نے اپنی رپورٹ میں واضح کر دیا ہےکہ حکومت ایل این جی کے بجائے فرنس آئل سے مہنگی بجلی بنا رہی ہے۔ صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ حماد اظہر اپنی نا اہلی اور ناکامی کا اعتراف کرنے کے بجائے نیپرا رپورٹ کو مسترد کر رہے ہیں، مسلسل غلط فیصلوں کی وجہ سےگرمیوں میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا عذاب قوم کو بھگتنا پڑا، سردیوں میں گیس بحران بھی مزید شدت اختیار کر جائےگا
لاہور ہائیکورٹ نے علی ترین کو بھجوائے گئے ایف بی آر کے نوٹسز معطل کر دیے
“میرے بیٹے کی رہائی تک گھر میں یہ چیز نہیں پکے گی” گوری خان نے سٹاف کو حکم دے دیا