ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا نے فحش فلموں کے کیس میں الزامات لگانے والی بولڈ اداکارہ شرلین چوپڑا کو 50 کروڑ روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ ہرجانے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شرلین چوپڑا کی جانب سے جوڑے پر عائد کیے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں جو کسی ثبوت کے بغیر لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ الزامات شلپا شیٹی اور راج کندرا کو بدنام اور بلیک میل کرکے ان سے پیسے وصول کرنے کیلئے لگائے۔ شلپا شیٹی اور راج کندرا نے الزام عائد کیا ہے کہ شرلین چوپڑا نے 4 اکتوبر 2021 کو اپنے وکیل کے ذریعے جوڑے سے 48 لاکھ روپے ہتھیانے کی کوشش کی ۔ اگر ایک ہفتے میں شرلین چوپڑا نے نوٹس کا جواب نہ دیا اور 50 کروڑ روپے کی ادائیگی نہ کی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا۔ خیال رہے کہ رواں برس جولائی میں راج کندرا کو فحش فلموں کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ راج کندرا کی گرفتاری کے بعد شرلین چوپڑا نے ان پر اور ان کی اہلیہ شلپا شیٹی پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔
اینکر پرسن عاصمہ شیرازی اور ڈاکٹر شہباز گل میں سوشل میڈیا پر جھڑپ
“بالی ووڈ کے 2 خان بی جے پی کی ہٹ لسٹ پر، جلد جیل جاسکتے ہیں” تہلکہ خیز دعویٰ
جلسے میں لیگی کارکن کی نازیبا حرکت، عظمی بخاری نے تھپڑ دے مارا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل