Monday November 25, 2024

بٹ کوائن ایک کروڑ روپے سے بھی مہنگا ہوگیا، تیز ترین اضافے کا سلسلہ جاری

لاہور : ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں ایک ہی دن میں بڑا اضافہ ہوگیا اور یہ 61 ہزار ڈالر کی حد پار کرگیا۔ کوئین ڈیسک کے مطابق آج بٹ کوائن کی قیمت میں 7.66 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 61 ہزار 487 ڈالر ہوگئی ہے۔ یہ رقم پاکستانی روپوں میں ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے بنتی ہے۔ گزشتہ ایک مہینے کے دوران بٹ کوائن کی قیمت میں 28.17 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ اگر پاکستانی کرنسی میں دیکھا جائے تو یہ 23 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ رواں ماہ کے آغاز سے ہی بٹ کوائن کی قیمت میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یکم اکتوبر کو ہی اس ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت میں ساڑھے سات لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سے یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

عمران خان کو نقصان پہنچانے کیلئے مجھے مہرے کی طرح استعمال کیا، جمائما

بٹ کوائن کی قیمت میں تیزی کو اس بات سے بھی سمجھا جاسکتا ہے کہ جب ڈیجیٹل کرنسی کی قیمتوں کی ویب سائٹ کوئین ڈیسک کھولی گئی تو اس وقت بٹ کوائن کی قیمت 61 ہزار 140 ڈالر تھی اور خبر کے اختتام تک یعنی چند منٹوں میں ہی یہ 61 ہزار487 ڈالر تک پہنچ گئی جس کے باعث بار بار اس خبر میں بٹ کوائن کے اعداد و شمار کو تبدیل کرنا پڑا۔

شوگر ملز مالکان کی گرفتاری پر شوگر ملز ایسوسی ایشن کا شدید ردعمل یکم نومبر سے گنے کی کرشنگ روکنے کی دھمکی، چینی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

گنگولی کی رمیز راجہ کو آئی پی ایل فائنل دیکھنے کی دعوت، آگے سے چیئرمین پی سی بی نے کیا جواب دیا؟

FOLLOW US