وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے ایک تازہ انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ جیسے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کو چوٹ پہنچانے کے لئے مونیکا لیونسکی کو استعمال کیا گیا، ویسے سیاسی حریفوں نے عمران خان کو نقصان پہنچانے کے لئے “انہیں” مہرے کی طرح استعمال کیا۔ جمائما خان بل کلنٹن اور مونیکا لیونسکی کے تعلقات اور اس سے جڑے مواخذے کی کہانی پر مبنی ڈرامہ Impeachment کی پروڈیوسر ہیں جسے 19 اکتوبر سے برطانوی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔ وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ نے کہا کہ اپنی اور مونیکا لیونسکی کی زندگی میں مماثلت دیکھی، میں بھی عمر میں بڑے، سیاسی حیثیت میں نمایاں شخص کے ساتھ رشتے میں تھی، جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کی گئی، یہاں تک کے مجھے پاکستان چھوڑنا پڑا۔
جمائما خان نے کہا کہ خود سے دگنی عمر کے شخص سے شادی کی جس کا ایمان دوبارہ تازہ ہوا تھا، اپنی تمام آزادی کو چھوڑ کر پاکستان جانے کا فیصلہ آسان نہیں تھا۔ سابقہ اہلیہ عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں گزارے وقت میں ارینجڈ شادیوں کے کچھ فوائد بھی دیکھے، اسلاموفوبیا اور یہودیوں سے نفرت دونوں کو بہت قریب سے دیکھا، لگتا ہے دونوں کے بیچ کھڑی ہوں، دو دنیاؤں، دو نظریات کو بیک وقت سمجھ سکھتی ہوں۔
گنگولی کی رمیز راجہ کو آئی پی ایل فائنل دیکھنے کی دعوت، آگے سے چیئرمین پی سی بی نے کیا جواب دیا؟