Monday November 25, 2024

پاکستان میں ڈالر مہنگا ہونے کے پیچھے سازش کا انکشاف روپے کو ایک منظم پلان کے ذریعے کمزور کرکے قومی معیشت کو تباہ و برباد کیا جا رہا ہے۔اسٹیٹ بینک کے سابق مشیر ظفر شیخ کا دعویٰ

اسلام آباد : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق مشیر ظفر شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی روپے کو ایک منظم پلان کے ذریعے کمزور کرکے قومی معیشت کو تباہ کیا جا رہا ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے سابق مشیر اور وفاقی وزارت خزانی کے DEBT سیل کے سابق سربراہ ظفر شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان بدترین معاشی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے۔ جب حکومت نے اقتدار سنبھالا تو ڈالر 115 سے 120 روپے کا تھا۔آج 173 روپے سے تجاوز کر چکا ہے جس سے پاکستان میں درآمدی اشیاء ’درآمدی خام مال ‘ درآمدی مشیری‘ ایکوپمنٹس کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ تو اس وقت امریکا میں ہیں آپ کے علم کے مطابق جو ڈالر پاکستان میں 173 روپے سے تجاوز کر گیا ہے ، بنگلہ دیش میں کتنے کا ہے،تو انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں 84 ٹکے کا ایک ڈالر ہے اور صرف 72 بھارتی روپے ایک امریکی ڈالر کے برابر ہیں۔

اناللہ واناالیہ راجعون۔اسٹیج کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کر گئے

انہوں نے مزید کہا پاکستانی روپے کو ایک منظم پلان کے ذریعے کمزور کرکے قومی معیشت کو تباہ و برباد کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے سرمایہ کار سرمایہ کاری سے کترانے لگے ہیں۔ پاکستانی کرنسی میں مسلسل کمی کے باعث عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے ڈالر مہنگا ہونے سے تیل‘ گیس‘ بجلی مہنگی ہوگی جبکہ روزہ مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا اور مہنگائی کا ایک نیا طوفان کھڑا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے آنیوالے دنوں میں مزید مہنگائی عوام کیلئے مشکلات پیدا کریگی ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طرح ڈالر اوپر جارہا ہے اور آئندہ چند ماہ میں خدشہ ہے کہ ڈالر 200 روپے کا نہ ہوجائے۔ اسی حوالے سے فچ ریٹنگ ایجنسی کے مطابق افغانستان کی حالیہ صورتحال کے باعث پاکستانی روپے کی قدر مزید گرے گی۔ 2022میں ڈالر کی قیمت کے حوالے سے فچ ریٹنگ ایجنسی نے بہت اہم پیشگوئی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2022 میں ڈالر 180روپے تک چلا جائے گا۔

کامیڈی کنگ عمر شریف کہاں دفن ہونا چاہتے تھے؟ بیٹے نے والد کی خواہش بتادی

’’الوداع لیجنڈ‘‘کمال کے اداکار تھے دنیاانہیں ہمیشہ یادرکھے گی بھارتی شوبز شخصیات بھی عمر شریف کے انتقال پر افسردہ

FOLLOW US