Monday November 25, 2024

کیا آپ جانتے ہیں کہ شرمیلافاروقی کی والدہ کون ہیں؟ جانیں خوبصورت سیاسی شخصیت شرمیلافاروقی کی والدہ کے بارے میں چند سچ

کراچی : شرمیلا فاروقی پاکستان کی بہترین اداکارہ ہوسٹ اور ماڈل رہ چکی ہیں، لیکن سیاست میں انٹری کے بعد انہوں نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن بن گئیں۔شرمیلافاروقی کو تو سب ہی جانتے ہیں لیکن کیا آپ لوگ یہ جانتے ہیں کہ شرمیلا فاروقی کی بہن جیسی دکھنے والی والدہ کون ہیں؟اگر آپ نہیں جانتے تو آج ہم آپ کو بتائیں گے شرمیلہ فاروقی کی والدہ کے بارے میں چند ایسی معلومات جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔شرمیلا فاروقی ایک مشہور اور مضبوط سیاسی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، ان کے نانا پاکستان کے فائنینس منسٹر اور مشہور کاروباری شخصیت تھے، ساتھ ہی شرمیلہ فاروقی کے والد پاکستان اسٹیل ملز کے چئیر مین اور سیاسی شخصیت تھے، ان کی والدہ انیسہ فاروقی ایک خوبصورت اور باہمت خاتون ہیں جنہوں نے 2001 میں نیب کی تحقیقات کا بہت ہمت سے سامنا کیا۔

اناللہ واناالیہ راجعون۔اسٹیج کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کر گئے

ان کے شوہر پر الزامات اور جیل ہونے کے بعد شرمیلہ فاروقی کی والدہ اور پورے خاندان کو شدید ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد سے شرمیلہ فاروقی کی والدہ کو ذہنی طور پر بہت صدمہ پہنچا اور اس کے بعد سے آج تک شرمیلہ اپنی والدہ کا بہت خیال رکھتی ہیں اور انہیں کبھی اکیلا نہیں چھوڑتی، یہاں تک کہ شادی کے بعد بھی شرمیلہ اکثر اپنی والدہ کے ساتھ نظر آتی ہیں۔شرمیلا اپنے والد اور والدہ سے بےحد محبت کرتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر اپنی والدہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر مقبول رہتی ہیں۔

’’الوداع لیجنڈ‘‘کمال کے اداکار تھے دنیاانہیں ہمیشہ یادرکھے گی بھارتی شوبز شخصیات بھی عمر شریف کے انتقال پر افسردہ

خاتون سماجی کارکن شیبا گل والد سمیت قتل

FOLLOW US