Monday November 25, 2024

’رضا مندی سے ہوا تو الگ معاملہ، نوکری کا جھانسہ دیا تو احتساب ہونا چاہیے‘ زبیر عمر کی مبینہ نازیبا ویڈیو، غریدہ فاروقی کھل کر بول پڑیں

اسلام آباد : اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن کے رہنما زبیر عمر نے باہمی رضا مندی سے جسمانی تعلق قائم کیا ہے تو الگ معاملہ ہے لیکن اگر نوکری کا جھانسہ دے کر تعلق بنایا تو ان کا احتساب ہونا چاہیے۔ زبیر عمر کی مبینہ نازیبا ویڈیو سامنے آنے پر اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ بنیادی سوال یہ ہے کہ ویڈیوز کس نے بنائیں اور کیوں بنائیں، کس نے لیک کیں اور کیوں لیک کیں؟ یہ سب جاننے کا بنیادی طریقہ ہے کہ ان کا فرانزک آڈٹ کیا جائے اور تحقیقات کی جائیں۔ غریدہ فاروقی کے مطابق اگر باہمی رضا مندی سے جسمانی تعلق قائم کیا گیا ہو تو الگ معاملہ ہے لیکن اگر نوکری کا جھانسہ دے کر تعلق بنایا گیا یا ہراساں کیا گیا تو پھر احتساب تو ہونا چاہیے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی ایک بار پھر ڈگمگانے لگی ناراض اراکین کو منانے کی تمام تر کوششیں ناکام ہوگئیں

انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں جس شخص نے الزام عائد کیا ہے اسے بھی قانونی چارہ جوئی کرنی چاہیے۔ یاد رہے کہ زبیر عمر سے منسوب مبینہ نازیبا ویڈیو میں قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ زبیر عمر نے ان سے پیسے لیے اور جب پیسوں کی واپسی کا تقاضہ کیا تو زبیر نے انہیں ایجنسیوں سے کہہ کر تشدد کا نشانہ بنوایا اور بلوچستان کے بارڈر پر پھنکوا دیا۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان زبیر عمر سے منسوب ایک نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کو مختلف خواتین کے ساتھ قابلِ اعتراض حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے مطابق زبیر عمر نے اس ویڈیو کی فرانزک تحقیقات کروانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ لیگی رہنما نے آج اس بارے میں اپنا موقف پیش کرنے کا بھی کہا ہے۔

ہیر سیلون پر ماڈل کے غلط بال کاٹنے پر ساڑھے چار کروڑ روپے جرمانہ کر دیا گیا۔

FOLLOW US