اسلام آباد : مدرسے کے طالب علم کے ساتھ بدفعلی کے الزام میں گرفتار ملزم عزیزالرحمان کے مقدمے کا چالان سامنے آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عدالت میں جمع کروائے گئے چالانمیںعزیزالرحمان 3بيٹوں سمیت ملزم نامزد کیا گیا ہے،چالان میں بتایا گیا ہے کہ ٹرائل میں9 افراد بطور گواہ عدالت میں پیش ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق مدعی نے بیان دیا ہے کہ ملزم3 سال تک ہر جمعہ کو نماز سے پہلے بدفعلی کرتا رہا اور ملزم نے اثر و رسوخ کی بنا پر متاثرہ طالبعلم کو بدف ع لی پر راضی کیا۔چالان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ متاثرہ طالبعلم نے ملزم کی ویڈیوز اورآڈیو رکارڈ کیں اور ملزم کے بیٹوں نے متاثرہ طالبعلم کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ملزم عزیزالرحمان کے کمرے میں موجود صوفے اور پردے ویڈیو سے مشابہت رکھتے ہیں اورآڈیو اورویڈیوز کی بنیاد پر ملزم عزیزالرحمان کو جامعہ منظور اسلامیہ سے فارغ کردیا گیا۔پولیس نےچالان میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ گواہوں کو طلب کرکے ٹرائل شروع کیا جائے۔
طالبان امن کے لئے امریکہ کے شراکت دار ہوسکتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کا امریکی جریدے کو انٹرویو