Monday November 25, 2024

پاک فضائیہ کا طیارہ مردان میں گر کر تباہ ، پائلٹ شہید پائلٹ نے بہادری کا مظاہرہ کیا ، پائلٹ جان کی پرواہ کیے بغیر طیارے کو آبادی سے دورلے گئے

مردان : آج صبح ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ شہید ہو گیا۔ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا جب حادثے کا شکار ہوا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے ائیرہیڈ کوارٹرز نے اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طیارہ پرواز کے دوران تکنیکی خرابی کےباعث حادثے کا شکار ہوا۔طیارہ گرنے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کے بارے میں ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔ جب کہ اس حوالے سے عینی شاہدین کا بیان بھی سامنے آیا ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق پائلٹ جان کی پرواہ کیے بغیر طیارے کو آبادی سے دور لے گئے جس سے زمین پر جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔حادثے کی جگہ پر پہنچنے والے لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی شئیر کی گئی ہیں جس واضح ہے کہ پائلٹ خود تو شہید ہو گیا لیکن مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہونے دیا۔

میں اپنے نبیﷺ سے شکایت ضرور کروں گی کہ آپ کی اُمت نے بہت ستایا ہے۔ حکومت کے وعدے وفا ہونے کی منتظر صائمہ حکومت پر پھٹ پڑی

پاکستان نے انگلینڈ کی کرکٹ بچائی، ہم ان کا قرض اتارنے میں ناکام رہے، سابق انگلش کپتان بھی بول پڑے

حکومت نے اعلان کر دیا۔ ہفتے میں دو کے بجائے اب صرف ایک دن چھٹی ۔پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں

FOLLOW US