لاہور : ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے فیصلے پر مایوسی ہوئی ہے، ہم نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ جیسے ممالک میں بھی حملے ہوتے دیکھے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ میں پچھلے 6 سال سے پاکستان آرہا ہوں ، یہاں آنا ہمیشہ اچھا تجربہ رہا، جب 2017ء میں آیا تھا تو ایسا لگا جیسے کسی دوسری دنیا میں کھیل رہے ہیں۔ ڈیرن سیمی نے کہا کہ پہلے لوگ پوچھتے تھے کہ کیا پاکستان جانا محفوظ ہے؟، مگر اب وہی لوگ پوچھتے ہیں کہ پاکستان میں کھانا کہاں جا کر کھائیں؟۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا میں بھی واقعات ہوتے دیکھے ہیں، دنیا میں ہر جگہ واقعات ہوتے ہیں لیکن وہاں کوئی شور نہیں مچاتا۔ ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان میں حالات بدل چکےہیں، یو اے ای میں میچز لے جانا پاکستان کی محنت خراب کرنا ہے، اگر فیلڈ ماہرین کہہ رہے ہیں کہ پاکستان محفوظ ہے تو اعتماد کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 2 سے 3 سالوں میں پاکستان پر لوگوں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔
نیوزی لینڈ کی اتنی فوج نہیں جتنی ان کی ٹیم کو سیکورٹی دی، شیخ رشیداحمد
پٹرول کی قیمت میں اضافہ، ایم پی اے سردار رنجیت سنگھ احتجاجاً رکشے میں اسمبلی پہنچ گئے