اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ نیوزی لینڈ کی اتنی فوج نہیں جتنی ان کی ٹیم کو سیکورٹی دی۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بہترین سیکیورٹی دی۔افغانستان سے ہم نے 16ہزار لوگوں کا انخلا کیا،افغانستان کے امن سے پاکستان کا امن جڑا ہے،ہماراایک ہی بیانیہ ہےکہ افغانستان میں امن و استحکام چاہتےہیں۔2پاسپورٹ اور شناختی کارڈ رکھنے والوں کو 31اکتوبر تک کی مہلت دے رہےہیں،2شناختی کارڈ والے کسی ایک شناختی کارڈ کورکھ سکتےہیں۔افغانستان میں بھارت کی سبکی ہوئی ہے، وہ نہیں چاہتاپاکستان ترقی کرے ،بھارت افغانستان کے معاملے کے بعد سارا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے،ہم چاہتے ہیں اسلام آباد کے حالات معمول کے مطابق رہیں۔
پٹرول کی قیمت میں اضافہ، ایم پی اے سردار رنجیت سنگھ احتجاجاً رکشے میں اسمبلی پہنچ گئے
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ چہلم پر صوبوں کی مدد کے لیے پاک فوج اور رینجرز تعینات ہو گی،20صفر کو موبائل فون سروس بھی بند ہوگی۔اسلام آبادمیں 516مدارس ہیں،ایک مدرسہ میں مسائل ہیں ، انتظامیہ حل کرتی ہے،شیشے کے گھر میں بیٹھ کر وزارت داخلہ پر پتھر نہ پھینکیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ سرحدوں کا دورہ جنگ کےلیے نہیں امن کے لیے کررہے ہیں۔