Monday November 25, 2024

چین ،روس ،پاکستان اور ایران افغانستان میں امن کے لیے پر عزم

دوشنبے: چین ، روس، پاکستان اور ایران نے افغانستان میں امن کیلئے کوششیں کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ذو لی جیان کا کہنا ہے کہ چینی وزیر خارجہ نے دوشنبے میں روسی ہم منصب سرگئی لاروف، شاہ محمود قریشی اور ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ وزرائے خارجہ نے افغانستا ن میں خودمختاراور آزادی کا احترام کرنے پر زور دیا۔افغان قیادت اور افغان سرپرستی کے بنیادی اصول پر عملدرآمد کیا جانا چاہئے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان عوام کی ترقی اور خوشحالی کے حق کو برقرار رکھا جائے،امریکہ کو افغانستان کی سماجی اور اقتصادی تعمیر نو کی بنیادی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے۔

جس طرح سے دورہ پاکستان ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا وہ غلط ہے،گرانٹ ایلیٹ

افغانستان کو ضروری اشیاکی فراہمی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنی چاہئے۔فریقین نے افغانستان میں قومی مصالحت پر مبنی ایک جامع حکومت سازی،افغانستان کو درپیش چیلنجز اورمنشیات کی روک تھام کی ضرورت پر زور دیا۔فریقین نے افغانستان میں سماجی و اقتصادی غیر یقینی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ افغانستان کو انسانی بنیادوں پر امداد کا سلسلہ جاری رکھے۔چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین نے تعاون جاری رکھنے اور مناسب وقت پر اجلاس منعقد کرنے بھی بھی اتفاق کیا ہے۔

“نیوزی لینڈ دورہ منسوخ ہونے پر بھارت کا بغلیں بجانا تو ٹھیک لیکن ن لیگ کی خوشی سمجھ سے بالا تر ہےسردار تنویر الیاس نے سوال اٹھا دیا

آئی فون کے صارفین کے لئے بڑی خوشخبری ایپل کا 3 پرانے آئی فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

FOLLOW US