ایپل آئی فون کمپنی نے اس سال اپنے صارفین کو ایک بڑی خوشخبری دی ہے جس کے مطابق ایپل کے کچھ آئی فونز کی قیمت میں ایک یا دو ڈالر نہیں بلکہ پورے 100 ڈالر روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد آئی فون کا شوق رکھنے والے افراد کے لئے آئی فون خریدنا مزید آسان ہوگیا ہے۔کمپنی نے 14 ستمبر کو نئے لانچ ہونے والے آئی فون 13 منی، آئی فون 13، آئی فون 13 پرو اور آئی فون 13 پرو میکس کے منظرِعام پر آنے کے بعد اپنے صارفین کے لئے پرانے ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی ہے۔قیمتوں میں کتنی کمی کی گئی؟ایپل نے آئی فون 12 منی، آئی فون 12 اور آئی فون 11 کی قیمتوں میں 100 ڈالرز کی کمی کی ہے اور اب کمی کے بعد 2020 کا آئی فون 12 منی 599 ڈالرز (82 ہزار پاکستانی روپے)،
وزیراعظم عمران خان نے افغان حکومت میں اپوزیشن کی شمولیت کے لیے طالبان سے مذاکرات شروع کردئیے
آئی فون 12 699 ڈالرز اور 2019 کا آئی فون 11 499 ڈالرز (98 ہزار پاکستانی روپے) میں بآسانی دستیاب ہوگا۔کون سا فون ختم کرنے فیصلہ کردیا؟ایپل کی جانب سے آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرو میکس کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اب پُرانے آئی فونز میں آئی او ایس 15 آپریٹنگ سسٹم کو آپ خود آسانی سے اپ گریڈ کرسکتے ہیں۔2021 کے ماڈلز کب صارفین کو مل سکیں گے؟آئی فون 13 منی 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 699 ڈالرز اور آئی فون 13 کا 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 799 ڈالرز میں 20 ستمبر کے بعد اپنے صارفین کو بآسانی مل سکے گا۔
پاکستان کے جے ایف17 تھنڈر طیاروں کی دنیا بھر میں دھوم، ایک اور ملک نے خریدنے کی خواہش کر دی
پاکستان سے 30 ملین پاؤنڈ وصول کرنے والے براڈ شیٹ نے نیا دعویٰ کردیا