سیالکوٹ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز میں تحریک انصاف نے جنم لیا تھا اور اسی جگہ پی ٹی آئی کی سیاسی موت واقع ہوگئی ہے. سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ کنٹونمنٹ انتخابات میں دور دور تک کوئی مداخلت نہیں تھی، پنجاب کی عوام کی اکثریت نے کنٹونمنٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیا کیونکہ تحریک انصاف سے عوام کا دل بھر چکا ہے. انہوں نے کہاکہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، لوگ کیوں نہ پھر آج نواز شریف کی حکومت کو یاد کریں دوسری جانب لاہور کی ضلع کچہری میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف، ان کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران 6 بینکرز کے بیانات ریکارڈ کر لیئے گئے.
مسلم لیگ (ن) کو بڑا چھکا، لیگی رکن اسمبلی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا
لاہور کی ضلع کچہری میں شہباز شریف، ان کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی‘عدالت نے بینکرز کے بیانات کروانے کے بعد سماعت 23 ستمبر تک کے لیے ملتوی کر دی عدالت نے حکم دیا کہ اگلی سماعت کے موقع پر کیس کے دیگر گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیئے جائیں.