ممبئی: بھارتی اداکارہ ملیکا شراوت 2000 کی دہائی کے اوائل میں اپنے بولڈ اوتار کی وجہ سے بالی وڈ کا مرکزی مقام تھیں لیکن اداکارہ نے اب کہا ہے کہ انہوں نے کچھ عرصے کے لیے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا کیونکہ میڈیا کا ایک خاص طبقہ انہیں “گری ہوئی عورت” کے طور پر پیش کرتا ہے۔ ایک انٹر ویو میں ادا کارہ نے کہا کہ سکرین پر بوسہ دینے اور بکنی پہننے پر میڈیا نے مجھے’گری ہوئی عورت‘بنا کر پیش کیا لیکن اب بھارتی معاشرے میں سوچ تبدیل ہوئی ہے ،لوگوں میں زیادہ برداشت کا رویہ پیدا ہو گیا ہے ۔ملیکاشروات نے کہا کہ مردوں کو اس کے ساتھ کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا اور میڈیا میں اسے خواتین نے نشانہ بنایا، میڈیامیں ایک خاص طبقے نے مجھے ڈرایا اور ہراساں کیا۔ان کا کہنا تھا
کہ بالی ووڈ کے مردوں کو میرے ساتھ کبھی پریشانی نہیں ہوئی، مردوں نے ہمیشہ میری تعریف کی ہے لیکن میں سمجھ نہیں سکی کہ یہ خواتین میرے خلاف کیوں ہیں اور میرے لیے اتنی گندی سوچ کیوںرکھتی ہیں۔ملیکا شرواوت نے کہا کہ اس وجہ سے میں نے بھارت کو چھوڑ دیا کیونکہ میں کچھ دیر کے لیے وقفہ چاہتی تھی ۔