کراچی : پاکستان میں مون سون موسم طوالت پکڑچکا ہے جس کے بعد اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ اسی ماہ کے وسط میں ہی موسم سرما شروع ہوجائے گا۔ 18ستمبر کے بعد ملک بھر میں بارشوں کا نہ تھمنےوالا ایک نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہریوں کو گرمی کی شدت میں قبل از وقت کمی کی خوشخبری سنائی گئی ہے۔ رواں ماہ کے دوران ملک کے کئی علاقوں میں کئی روز تک مون سون کی غیر متوقع اور موسلادھار بارشیں ہوئی جس کے باعث کئی شہروں میں درجہ حرارت میں واضح کمی آ چکی۔تفصیلات کے مطابق اب رواں ماہ کے دوران مزید بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 17 ستمبر کے بعد ملک کے کئی علاقوں میں مون سون کا ایک اور اسپیل شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس اسپیل کے تحت بھی کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
رونالڈو پر جنسی زیادتی کاالزام لگانے والی خاتون کا نام فٹبال میچ کے دوران لہرا دیا گیا