لندن: عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو پرکچھ عرصہ قبل 34سالہ امریکی خاتون کیتھرین مے یورگا کی طرف سے جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز رونالڈو کے ایک میچ کے دوران ہوائی جہاز کے ذریعے اس خاتون کا نام ہوا میں لہرا دیا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کا یہ میچ اولڈ ٹریفرڈ میں جاری تھا جب فضاء میں ایک چھوٹا طیارہ اچانک نمودار ہوا جس کے پیچھے ایک بینر بھی لہراتا ہوا آ رہا تھا۔ اس بینر پر لکھا تھا کہ ”کیتھرین مے یورگا کا یقین کریں۔“ رپورٹ کے مطابق کیتھرین مے یورگا سابق ٹیچر ہے جس نے الزام عائد کیا تھا کہ رونالڈو نے 2009ء میں لاس ویگاس ہوٹل میں اس پر جنسی حملہ کیا تھا۔2010ء میں کیتھرین نے مبینہ طور پر 2لاکھ 70ہزار پاؤنڈ کی رقم لے کر رونالڈو کے ساتھ ماورائے عدالت معاہدہ کر لیا تھا کہ وہ اس حوالے سے کبھی زبان نہیں کھولے گی۔
چنانچہ کیتھرین اب تک اس معاملے پر خاموش رہی اور اب اس کا کہنا ہے کہ اسے ’می ٹو‘ مہم سے حوصلہ اور ترغیب ملی اور اس نے اس واقعے سے دنیا کو آگاہ کیا۔رونالڈو کی طرف سے اس الزام کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔واضح رہے کہ رونالڈو کے میچ کے دوران یہ بینر خواتین کے حقوق کی ایک تنظیم کی طرف سے لہرایا گیا۔
خاندان کے دباؤ کے باوجود 10 سال تک منگیتر کا انتظار کرنے والی ہنزہ کی باہمت لڑکی