باکو : آذر بائیجان میں تین ملکوں کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سہ فریقی فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب آذر بائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہوئی۔ ان میں پاکستان، ترکی اور آذر بائیجان کی سپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد دہشتگردی کے خلاف صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ یہ جنگی مشقیں 22 ستمبر تک جاری رہیں گی۔
کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات، 219میں سے 207 وارڈز کے نتائج سامنے آگئے، پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری
حکومت کا ٹیکس رعایتیں دینے کا فیصلہ ، موبائل فون سستے ہونے کا امکان