تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کے بعد ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی دیدی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں بینیٹ نے کہا کہ اسرائیل اس رپورٹ میں بیان کردہ صورت حال کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے اور ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے اپنی طاقت سے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران دنیا سے جھوٹ بولتا رہتا ہے اور ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کے پروگرام کو فروغ دیتا ہے جبکہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے انکار کرتا ہے۔بینیٹ نے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی ایران کی کوششوں پر فوری بین الاقوامی ردعمل کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ ایک مضبوط بین الاقوامی موقف ایرانی حکومت میں تبدیلی لا سکتا ہے۔
وزیر اعظم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آئی اے ای اے کی رپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ کارروائی کا وقت آگیا ہے۔ اس لیے کسی کو یہ امید نہیں رکھنی چاہیے کہ ایران مذاکرات کے ذریعے اپنے راستے بدلنے پر آمادہ ہو جائے گا۔ ہم اسے طاقت کے ذریعے جوہری میدان میں شکست دیں گے۔
چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر چکے سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا