لاہور: معروف خاتون اینکر پرسن ماریہ میمن کی مرحومہ والدہ کا سونا نجی بینک کے لاکر سے غائب ہو گیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماریہ میمن نے بتا یا کہ یہ واقعہ کچھ عرصہ قبل میرے اہل خانہ کے ساتھ پیش آیا ،میری مرحومہ والدہ کا سونا نجی بینک کے لاکر سے چوری ہو گیا ۔انہوں نے بتا یا کہ میری والدہ گزشتہ سال انتقال کر گئی تھیں ،مرنے سے پہلے والدہ نے میری بہن کو نجی بینک کے لاکر میں موجود سونے سے متعلق آگاہ کیا تھا اور اس حوالے سے ہدایات بھی دی تھیں کہ اس سونے کے ساتھ کیا کرنا ہے ،والدہ کے انتقال کے کچھ دن بعد میر ے والد ماڈل ٹاﺅن لاہور میں واقع نجی بینک گئے لیکن بینک مینجر نے انہیں لاکر تک رسائی کی اجازت نہیں دی اور انہیں کہا کہ بینک لاکر تک رسائی کے لیے ایک سرٹیفیکیٹ کی ضرورت ہے ،یہ بات سن کر والد صاحب بینک سے واپس آگئے ۔
ماریہ میمن نے بتا یا کہ اس کے بعد ہم نے یہ سونے والا معاملہ کچھ عرصے کے لیے موخر کردیا کیونکہ میری بہن بیرون ملک گئی ہوئی تھی ۔خاتون اینکر پرسن نے بتا یا کہ تقریباً دو ہفتے قبل ہمیں پیغام ملا کہ اب ہم لاکر استعمال کر سکتے ہیں ،والد صاحب نے جا کر لاکر کھولا تو اس میں صرف جیولری کا خالی ڈبہ رکھا ہوا تھا ،میری مر حومہ والدہ کا سونا چوری ہو چکا تھا جو کہ ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتا تھا ،جب نجی بینک سے اس بارے میں شکایت کی گئی تو پہلے انہوں نے اپنے لوگوں کو محفوظ کرناشروع کردیا ،بینک انتظامیہ نے تسلیم کیا کہ ہمیں اس لاکر تک آپ کو پہلے رسائی دے دینی چاہیے تھی لیکن اس حوالے سے کوئی غلط کام نہیں کیا ۔ماریہ میمن نے کہا کہ میر ی والدہ کا سونا ملنے کا امکان بہت کم ہے ،لوگ اپنے بینک لاکرز کی کڑی نگرانی کیا کریں ۔
امریکا نے سعودی عرب میں تعینات اپنا انتہائی جدید میزائل دفاعی نظام واپس لے لیا