برطانیہ : برطانیہ میں اوبر ڈرائیور وزیراعظم عمران خان کے بیٹے کو ٹیکسی میں دیکھ کر دنگ رہ گیا۔ٹیکسی ڈرائیور نے اس حوالے سے جاری کیے گئے آڈیو پیغام میں بتایا کہ جب سلیمان اپنے فلیٹ سے نکل کر گاڑی میں بیٹھ رہے تھے تو ان کو دیکھ کر مجھے لگا کہ شاید میں اس نوجوان کو جانتا ہوں،میرے ذہن میں آیا کہ یہ کوئی گلوکار یا اداکار ہوگا۔ جب میں نے اوپر ایپ پر ان کا نام دیکھا تو سمجھ گیا کہ یہ عمران خان کے صاحبزادے ہیں۔جب وہ گاڑی میں بیٹھے تو میں نے تصدیق کی کہ کیا آپ عمران خان کے بیٹے ہیں۔میں نے کہا کہ میں یقین نہیں کر پا رہا کہ میں موجودہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بیٹے کو ٹیکسی میں بٹھا کر لے جا رہا ہوں۔جس پر سلیمان خان نے بتایا کہ میں تو اکثر اوبر کا ہی استعمال کرتا ہوں۔
عمران خان کے بیٹے کو بہت حقیقت پسندانہ اور سادہ پایا۔جب ان سے تصویر بنوانے کی درخواست کی تو کہا کہ آپ بنا سکتے ہیں۔اوبر ڈرائیور نے مزید بتایا کہ کہ وقت کی کمی کے باعث مجھے انہیں واپس چھوڑنا پڑا کیونکہ ان کی ٹرین کا وقت نکل رہا تھا۔لیکن میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ وزیر اعظم کا بیٹا ٹیکسی اور ٹرین میں سفر کر رہا ہے۔اگر یہی پر سابق وزرائے اعظم اور صدور کے بچے ہوتے تو وہ اوبر میں سفر بالکل نہ کرتے۔ میں یہ دیکھ کر بھی حیران ہوا کہ وزیراعظم پاکستان کے بیٹے کو ہائی کمیشن کی جانب سے بھی کوئی پروٹوکول نہیں دیا گیا،یہ بہت بڑی بات ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا بیٹا اوبر اور ٹرین پر سفر کر رہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سلمان خان نے یہ بھی بتایا کہ وہ جنوری میں پاکستان آئیں گے۔اوبر ڈرائیور نے مزید کیا کہا ملاحظہ کیجئے
عمر شریف کیلئے بھارت سے معروف کامیڈین جونی لیور نے پیغام جاری کر دیا