Monday November 25, 2024

تحریک انصاف کی حکومت میں پاکستان ریلوے کا ستیا ناس ہو گیا مسافر ٹرینوں کی حالت بدسے بدتر ہوگئی، شہری ریلوے کے سفر سے کترانے لگے

لاہور: تحریک انصاف کی حکومت میں پاکستان ریلوے کا ستیا ناس ہو گیا، مسافر ٹرینوں کی حالت بدسے بدتر ہوگئی، مسافر کوچز کی حالت میں خرابی سے شہری ریلوے کے سفر سے کترانے لگے۔ تفصیلات مطابق غریب کی سواری کے طور پر مشہور ریلوے کا نظام پاکستان میں ہر گزرتے دن کیساتھ بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے 3 سالہ دور خاص کر شیخ رشید کی جانب سے ریلوے کی وزارت چھوڑے جانے کے بعد محکمے اور ٹرینوں کی حالت انتہائی خراب ہوئی ہے۔ مسافر ٹرینوں کی حالت کی خرابی اور ٹرینوں کے شیڈول کا نظام خراب ہو جانے سے اب مسافر ٹرین کے سفر سے کترانے لگے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مسافر بوگیوں کی مینٹینس نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے خراب بوگیاں گاڑیوں کے ساتھ لگائی جانے لگی ہیں۔

’آپ کل جتنے مرضی چھوٹے کپڑے پہن کر آئیں ،حکومت کا نمائندہ ہوتے ہوئے آپ کو سپورٹ کروں گا‘ غریدہ فاروقی سے بحث کے دوران شہباز گل کا بیان

خراب مسافر کوچز کی وجہ سے مسافر شدید تکلیف میں مبتلا رہتے ہیں۔ طویل روٹ کی ٹرینیوں میں اکانومی کے ساتھ اے سی بزنس کلاس میں بھی خراب کوچز لگائی جانے لگی۔ مسافروں کے مطابق اے سی بزنس کوچز میں اب برائے نام اے سی چلتا ہے، آدھے راستے میں کوچز میں بجلی ہی بند ہوجاتی ہے، اے سی بوگیوں کی کھڑکیاں بند ہونے سے حبس سے مسافروں کا برا حال ہوجاتا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ اے سی بزنس کلاس کی کوچز میں صفائی بھی نہیں کی جاتی، جبکہ اے سی بزنس کلاس میں کھٹارا کوچز لگائی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ اے سی بزنس کوچز میں واش روم کے دروازے تک خراب ہیں جبکہ اے سی بزنس کلاس کا ٹکٹ مہنگا بھی ہے۔ مسافروں کی رائے میں اگر اے سی کلاس کا مہنگا ٹکٹ خرید کر کے بھی اذیت میں ہی سفر کرنا ہے تو پھر ایسے سفر کیلئے زیادہ پیسے کا کیا فائدہ۔ جبکہ اے سی کلاس ہی نہیں بلکہ اکانومی کلاس کی بوگیوں کی حالت بھی انتہائی خراب ہو چکی۔ مسافروں کی اکثریت اکانومی کلاس کی بوگیوں میں سفر کرتی ہے، جو اب ہر گزرتے دن کیساتھ ناقابل سفر بنتی جا رہی ہیں۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ریلوے کی جانب توجہ دے اور غریب سے اس کی سستی ترین سفری سہولت مت چھینی جائے ۔

جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج نہ بن سکیں جوڈیشنل کمیشن اجلاس میں معاملہ 4,4 ووٹوں سے ٹائی ہوگیا

نواز شریف رواں سال واپس آرہے ہیں سابق وزیر اعظم کی دسمبر سے قبل وطن واپسی کا دعویٰ کردیا گیا

FOLLOW US