Monday November 25, 2024

رمیز راجہ کا چیئرمین پی سی بی بنتے ہی بابر اعظم کو دوسرا جھٹکا، بڑا فیصلہ کرلیا

لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیئرمین بنتے ہی رمیز راجہ نے کپتان بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ رمیز راجہ نے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں اپنی بیٹنگ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔ ان کی جگہ محمد رضوان کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔ اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ رمیز راجہ نے بابر اعظم کی مشاورت سے منتخب کیا گیا ٹی 20 سکواڈ تبدیل کردیا۔ بابر اعظم نے شرجیل خان، فخر زمان، فہیم اشرف اور عثمان قادر کا نام سکواڈ میں شامل کیا تھا تاہم رمیز راجہ نے ان چاروں کو نکال کر ان کی جگہ آصف علی، خوشدل شاہ، اعظم خان اور صہیب مقصود کا نام سکواڈ میں شامل کر دیا۔

’آپ کل جتنے مرضی چھوٹے کپڑے پہن کر آئیں ،حکومت کا نمائندہ ہوتے ہوئے آپ کو سپورٹ کروں گا‘ غریدہ فاروقی سے بحث کے دوران شہباز گل کا بیان

نواز شریف رواں سال واپس آرہے ہیں سابق وزیر اعظم کی دسمبر سے قبل وطن واپسی کا دعویٰ کردیا گیا

جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج نہ بن سکیں جوڈیشنل کمیشن اجلاس میں معاملہ 4,4 ووٹوں سے ٹائی ہوگیا

FOLLOW US