انقرہ: ترکی میں موجود پاکستان کی معروف ٹاک ٹاک سٹار حریم شاہ بحرین جانے کے لئے ایئرپورٹ پر فلائٹ مس ہونے سے بڑی پریشانی کا شکار ہو گئیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کے لئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں وہ اپنی پریشانی سے متعلق بتارہی ہیں۔ انسٹا پر شیئر کی گئی ویڈیو میںحریم شاہ نے بتایا کہ ’ میرے ساتھ ایک سانحہ پیش آیا ہے کہ میں نے بحرین جانا تھا لیکن میرے ذہن سے یہ بات نکل گئی کہ کورونا ایس اوپیز کے تحت سفرکرنے کیلئے ویکسین کے ساتھ ساتھ پی سی آر ٹیسٹ بھی کروانالازمی ہے۔
عثمان بزدار کو4 بار عہدے سے ہٹانے کی کوشش وزیر اعظم عمران خان نے مقتدر طاقتوں کی کوششیں ناکام بنادیں
حریم شاہ نے بتایا کہ وہ جب ایئر پورٹ پر پہنچیں تو انہیں سٹاف نے کوویڈ رپورٹ کے ساتھ پی سی آر ٹیسٹ بھی جمع کرانے کا کہا کہ جو کہ انہوں نے نہیں کرایا تھا،انہوں نے سٹاف کو بتا یاکہ میں نے ویکسین لگوا رکھی ہے ، مگر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سفر کے لئے پی سی آرٹیسٹ کا ہونا لازمی ہے، آپ ایئرپورٹ سے ہی کرالیں۔ ٹک ٹاک سٹار کے مطابق وہ ایئر پورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کے لئے قائم کاﺅنٹر پر چلی گئیں جہاں دیر ہونے کے باعث ان کی بحرین جانے والے فلائٹ مس ہوگئی۔ حریم شاہ شیئر ویڈیو میں کافی پریشان دکھائی دے رہی ہیں اور ان کے بقول انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ ایسی صورتحال میں کیا کریں۔ واضح رہے کہ معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ ان دنوں ترکی میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف مقامات کی سیر کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
فارمولہ ون کار، ندا یاسر کے شوہر نے بھی ویڈیو بناڈالی