Monday November 25, 2024

عثمان بزدار کو4 بار عہدے سے ہٹانے کی کوشش وزیر اعظم عمران خان نے مقتدر طاقتوں کی کوششیں ناکام بنادیں

لاہور : سینئر صحافی حفیظ اللہ نیازی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو چار بار تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی۔تفصیلات کے مطابق : پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد سب سے زیادہ پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کی وجہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہیں۔ وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار پر جتنی تنقید کی جاتی ہے وزیراعظم عمران خان اُتنا ہی ان کے دفاع میں بیانات دیتے ہیں اور اکثر اپنے بیانات میں وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو وسیم اکرم پلس بھی کہا۔ اسی حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حفیط اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں تاخیری حربے جاری ہیں۔

افغانستان کے ساتھ تجارت ڈالر میں نہیں پاکستانی روپے میں ہوگی ، وزیر خزانہ

جب کہ فیصل واوڈا کے کیس میں ایسا ہی ہوا۔پنجاب کے اندر ٹگ آف وار ہے۔مجھے تکلیف ہوتی ہے کہ اس حکومت نے کرپشن کے خلاف بہت شور مچایا لیکن ان کی حکومت میں ہی بہت زیادہ کرپشن ہوئی اور جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقتدر طاقتیں عثمان بزدار کو نکالنا چاہتی ہیں لیکن عمران خان نے چاروں بار ان کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔واضح رہے کہ عثمان بزدار کی تبدیلی کی خبریں ہر کچھ عرصے بعد گردش کرتی رہتی ہیں لیکن جہاں انہیں وزیراعظم کا بھرپور اعتماد حاصل ہے وہیں وزراء بھی تعریفیں کرتے ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار وسیم اکرم پلس اور شیر شاہ سوری بھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ ماہ میں حکومت کی کامیابیوں کو سامنے لانے میں کچھ کمزوریاں رہی ہیں لیکن مہینے کے اندر سارے اقدامات کو عوام کے سامنے لائیں گے او ریہ ہماری ذمہ داری ہے ۔ عثمان بزدار نے مختلف وزارتوں اور محکموں میں 500سی700انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔

موٹروے پر خوفناک حادثہ، گاڑی کے دو ٹکڑے ہوگئے، ویڈیو وائرل

FOLLOW US