Monday November 25, 2024

ڈی جی آئی ایس آئی کی گلبدین حکمت یار سے ملاقات، کیا باتیں ہوئیں؟ افغان ٹی وی نے بڑا دعویٰ کردیا

کابل : پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے حزب اسلامی کے سربراہ اور افغانستان کے سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی ہے۔ افغان ٹی وی چینل طلوع نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے ہفتے کو کابل پہنچنے کے بعد طالبان رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس کے بعد رات کو ان کی گلبدین حکمت یار سے کابل میں ہی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی اور گلبدین حکمت یار کی ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور افغانستان میں اتحادی حکومت کے قیام پر تبادلہ خیال ہوا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز جنرل فیض حمید کابل پہنچے تو ایئر پورٹ پر ہی انہیں صحافیوں نے گھیر لیا تھا۔ ایک صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ آگے کیا ہونے والا ہے؟ اس پر ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے، سب اچھا ہوگا۔

دعا ہے اللہ ہم سے بھی محمود غزنوی والا کام لے، دفتر خارجہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں کر رہا ہے، وزیر مملکت علی محمد خان

گڑھی خدا بخش میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے قافلے پر حملہ

شہزاد رائے کے گانے میں ماڈلنگ کرنے والے شخص کو پی ٹی آئی حکومت نے وزیر لگا دیا

FOLLOW US