Monday November 25, 2024

’امریکہ افغانستان کی جنگ ہار چکا‘ برطانوی وزیر دفاع کا سپر پاور تسلیم کرنے سے انکار

لندن : برطانوی وزیر دفاع بین والیس نے امریکہ کو سپر پاور تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان کی جنگ ہار چکا ہے ، کابل سے نکلنے کے بعد امریکا سپر پاور نہیں رہا ، کسی ایسے ملک کو سپر پاور نہیں کہا جا سکتا جو کسی بات پر قائم رہنے کے لیے تیار نہ ہو ، ایسا ملک جو کسی بات پر قائم نہ رہے وہ بڑی طاقت تو ہو سکتا ہے لیکن عالمی طاقت نہیں۔ برطانوی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سابق صدرٹرمپ نے طالبان سے معاہدہ کرکے امریکہ کو کمزور کیا جس کے بعد موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن طالبان کی جیت مان چکے تھے ، جس کے نتیجے میں کابل سے امریکی انخلاء کے بعد افغانستان میں افراتفری پیدا ہوئی ، امریکہ اب صرف ایک بڑی طاقت ہے۔

’عمران خان کی وجہ سے وزارت داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا ‘ چوہدری نثار کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

دوسری جانب برطانیہ نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کا نئی افغان حکومت کو فوری تسلیم کرنا غلطی ہوگی، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کہتے ہیں کہ طالبان کے دہشتگردی ، منشیات اور خواتین سے متعلق رویے کو پرکھناہوگا، افغانستان کے مستقبل کی فکر کرنے والے ممالک طالبان کے طرز عمل پر غور کریں ، طالبان کے الفاظ پر نہیں عمل پر یقین کریں گے۔ انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حکومت کا کابل کی نئی حکومت کو وقت سے پہلے تسلیم کرنا غلطی ہوگی ، افغانستان کے مستقبل کی فکر کرنے والے ممالک طالبان کے طرز عمل پر غور کریں ، طالبان کے دہشت گردی ، منشیات اور خواتین سے متعلق رویے کو پرکھنا ہوگا ، اسی طرح پارلیمنٹ میں برطانوی لیبر پارٹی کے رہنماء سرکیر نے امریکی صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن کا افغان حکومت کو ذمہ دارٹھہرانا شرمناک ہے ، امریکہ افغان حکومت کا ایک اہم اتحادی تھا۔

چند ماہ قبل دنیا کی بہترین کرنسی قرار دیے جانے والا روپیہ اب ایشیا کی سب سے بدترین کرنسی قرار دے دیا گیا

ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم، پہلی بار گولڈ میڈل پاکستان کے نام حیدر علی نے مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا

FOLLOW US