Saturday November 23, 2024

یکم ستمبر سے کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کو پیٹرول نہیں ملے گا موٹروے پر ویکسی نیشن سر ٹیفکیٹ کے بغیر سفر کرنے پر بھی پابند ی عائد

لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں کورونا ویکیسن نہ لگوانے والوں کے لیے نئی پابندیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے پٹرول پمپس پر بینر آویزاں کر دئیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ یکم سمتبر سے کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو پٹرول نہیں ملے گا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر 2021ء سے صرف کورونا ویکسینیشن کروانے والوں کو ہی پٹرول دیا جائے گا۔ موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ویز پر کورونا ویکیسن سرٹیفیکیٹ کے بفیر سفر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر کے بعد ویکسین سرٹیفیکیٹ کے بفیر سفر نہیں کر سکیں۔جبکہ یہ ہدایت کی گئی ہے کہ مسافر دوران سفر ویکیسن سرٹیکفیٹ لازمی ساتھ رکھیں۔

کابل ائیرپورٹ دھماکہ، امریکا کی اپنے شہریوں کو کابل ائیرپورٹ سے فوری نکلنے کی ہدایت

اس سے قبل محکمہ صحت نے ویکسی نیشن کی ڈیڈلائن میں توسیع کی تھی، 31اگست تک پہلی ڈوز لگوانا ضروری ہوگی، جبکہ 30 ستمبر تک دوسری ڈوز لگوانا لازم ہوگا، 30 ستمبر کے ویکسی نیشن نہ کرانے والے فضائی ، ریلوے، اور ٹرانسپورٹ، ہوٹلز ، شاپنگ مالز میں نہیں جاسکیں گے۔ این سی اوسی نے ملک میں ویکسی نیشن کیلئے وسیع بنیاد پر سخت فیصلے کیے ،جس کے تحت ویکسی نیشن نہ کرانے والے فضائی ، ریلوے، اور ٹرانسپورٹ استعمال نہیں کرسکیں گے،ویکسی نیشن نہ کرانے لوگ ہوٹلز او شاپنگ مالز میں نہیں جاسکیں گے،مختلف شعبوں سے وابستہ افراد مقررہ تاریخ تک ویکسی نیشن کرالیں، ویکسی نیشن نہ کرانے والے افرادملازمت یا خدمات جاری نہیں رکھ سکیں گے۔ شعبہ تعلیم سے وابستہ تمام افراد 30ستمبر تک ویکسی نیشن مکمل کرالیں۔ 17سال سے زائد عمر طلباء 15اکتوبر تک مکمل ویکسی نیشن کروالیں۔اسی طرح محکمہ صحت پنجاب نے بھی ویکسی نیشن کی ڈیڈلائن میں توسیع کردی ہے، 31اگست تک پہلی ڈوز لگوانا ضروری ہوگی، جبکہ 30ستمبر تک دوسری ڈوز لگوانا لازم ہوگا۔ اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے بھی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل کے ہمراہ پریس بریفنگ دی۔

ترین گروپ کے ایم پی اے خرم لغاری کیخلاف خاتون کو ہراساں کرنےکا مقدمہ درج

FOLLOW US