Sunday November 24, 2024

حکومت کے آپسی اختلافات زور پکڑ گئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ایک اور استعفی آ گیا،اختلافات کے باعث وزیراعظم کے معاون خصوصی وقار مسعود بھی مستفعی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر وقار مسعود خان نے اپنے عہدے سے استفعیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر وقار مسعودی خان نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوایا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وقار مسعود اور وزیر خزانہ شوکت ترین کے مابین اختلافات ہیں، وزیراعظم نے اکتوبر 2020 میں ڈاکٹر وقار مسعود خان کو وزیر مملکت کا درجہ دے کر اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر مسعود نے معاشیات میں پی ایچ ڈی اور بوسٹن یونیورسٹی میساچوسٹس ، امریکا سے پولیٹیکل اکانومی میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے اور اکنامکس میں ماسٹر ڈگری کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری بھی حاصل کی ہے۔

عمران خان کی کامیاب سفارتی مہم سے بھارت کی نیندیں حرام پاکستان نے ٹی ٹی پی کیخلاف طالبان سے گارنٹی حاصل کرلی

29 اپریل 2021ء کو حکومت نے وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریاں کیں۔کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریوں کے نوٹی فکیشنز بھی جاری کیے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات اور عثمان ڈار دوبارہ وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز مقرر کیا گیا تھا جبکہ معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود کا عہدہ تبدیل کر کے وقار مسعود کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ و ریونیو مقرر کر دیا گیا ، ڈاکٹر وقار مسعود اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی ریونیو تھے۔ تاہم اب معاون خصوصی برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر وقار مسعود خان نے اپنے عہدے سے استفعیٰ دے دیا ہے۔انہوں نے اپنے فیصلے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کر دیا ہے۔

راولپنڈی مدرسے میں پہلے بھی ایک ایسا واقعہ ہو چکا،متاثرہ طالبہ ایک خاتون ٹیچر نے بھی زیادتی کے واقعے میں ملزم کا ساتھ دیا۔ طالبہ کا انکشاف

ٹک ٹاکر عائشہ کے اہلخانہ پہلے پہل ریمبو کو اپنا رشتے دار بتاتے رہے لیکن پولیس تفتیش میں ٹک ٹاکر خاتون کے ساتھی ریمبو سے متعلق حیران کن انکشاف

FOLLOW US