ممبئی: بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کو روس روانگی کے وقت ایئر پورٹ پر تلاشی کیلئے نوجوان اہلکار کی جانب سے روکے جانے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہوئی تاہم اب اس نوجوان سیکیورٹی اہلکار کیلئے مشکل کھڑی ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قب سلمان خان اپنی ہیروئن کترینہ کیف کے ہمراہ ” ٹائیگر 3“ کی شوٹنگ کیلئے ممبئی ایئر پورٹ سے روس روانہ ہوئے تھے لیکن جب وہ ایئر پورٹ پہنچے تو سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے اہلکار ایس آئی سومناتھ موہاتنے نے نہیں سییکیورٹی چیک کیلئے روک لیا تھا ۔سلیو میاں کو ایئر پورٹ پر روکنے والے اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی اور لوگ اپنے فرض کی ادائیگی پر سیکیورٹی اہلکار کی تعریفیں کررہے تھے
جب کہ کچھ لوگ تو انہیں ہیرو قرار دے رہے تھے، لیکن اب یہ اہلکار مشکل میں پڑگیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سی آئی ایس ایف نے اے ایس آئی سومناتھ موہانتے کا موبائل فون قبضے میں لے لیا ہے کیونکہ اس نے سلومیاں کو ایئرپورٹ پر روکنے کے بعد ایک میڈیا تنظیم سے فون پر بات کی تھی۔رپورٹس کے مطابق موہانتے کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا ہے کیونکہ اس نے میڈیا سے بات چیت کی اور یہ پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے۔ میڈیارپورٹس میں مزید کہا جارہا ہے کہ اے ایس آئی موہانتے کا موبائل فون اس لیے ضبط کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ وہ اس واقعے کے بارے میں میڈیا سے مزید بات چیت نہ کرسکے۔
کسی نے دوست سے شہادت والی موت کی دعاکاکہاتو کہیں 8ماہ کی حاملہ نے شہادت کارتبہ پالیا